نئی دہلی، 04 فروری 2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج اترپردیش کے گورکھپور میں چوری چورا صد سالہ تقریبات کا افتتاح کیا۔ آج کا دن چوری چورا واقعہ کے سو سال پورے ہونے کا دن ہے، جو کہ آزادی کے لیے ملک کی جد وجہد میں ایک کلیدی اور یادگاری واقعہ ہے۔ وزیراعظم نے چوری چورا صد سالہ تقریبات کے اعزاز میں ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا ۔ اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بہادر شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چوری چورا میں دی گئی قربانیوں نے ملک کی جد وجہد آزادی کی تحریک کو ایک نئی سمت فراہم کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ جو چوری چورا میں سو سال قبل پیش آیا تھا، صرف لوٹ مار کا وا۱قعہ نہیں تھا بلکہ چوری چورا کا پیغام اس سے کہیں زیادہ بڑا تھا۔ لوٹ مار کن وجوہات کے تحت ہوئی، اس واقعہ کی کیا وجوہات تھیں، یہ دونوں باتیں یکساں طور پر اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے چوری چورا کی تاریخی جد وجہد آزادی کو ضروری اہمیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سو سے شروعات ہو کر، چوری چورا کے ساتھ ساتھ ہر گاؤں پورے سال ہونے والے پروگراموں میں نمایاں قربانیوں کو یاد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں اس طرح کی تقریبات کرنا جب ملک اپنی آزادی کی 75ویں برس میں داخل ہو رہا ہے ، یہ اس سے اور زیادہ نمایاں اور اہم بنائے گا۔ انہوں نے چوری چورا کے شہیدوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کی کمی پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے شہید تاریخ کے صفحوں میں نمایاں طور پر نہ شامل کیے جائیں، لیکن یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ ان کا خون آزادی کے لیے یقینی طور پر ملک کی مٹی میں ہی جذب ہوا ہے۔
وزیراعظم نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بابا راگھو داس اور مہامنا مدن موہن مالویہ کی کاوشوں کو یاد کریں ، جن کے باعث آج کے اس خصوصی دن تقریباً 150 مجاہدین آزاد ی کو پھانسی پر لٹکنے سے بچا لیا گیا تھا۔ انہوں نے مسرت ظاہر کی کہ اس مہم میں طلبہ بھی شامل ہیں، جو جد وجہد آزادی کے بہت سے غیر معروف پہلوؤں کے بارے میں اپنی بیداری میں اضافہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم نے آزادی کے 75سال کی تکمیل کے موقع پر نوجوان مصنف کو مدعو کیا ہے، جو مجاہدین آزادی پر ایک کتاب تحریر کریں گے، تاکہ جدو جہد آزادی کے غیر معروف ہیرو کی کہانیاں لوگوں کے سامنے آئیں۔ انہوں نے ہمارے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر مقامی آرٹس اور ثقافت کو منسلک کرنے کی غرض سے پروگرام منعقدکرنے کے لیے اترپردیش سرکار کی کاوشوں کی ستائش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ غلامی کی زنجیروں کو توڑنے والی اجتماعی قوت بھی ہندوستان کو دنیا کے عظیم ترین طاقت بنائے گی۔ اجتماعیت کی یہ قوت آتم نربھربھارت مہم کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں ہندوستان نے 150 سے زیادہ ممالک کے شہریوں کی مدد کے لیے لازمی ادویہ بھیجی ہیں۔ ہندوستان انسانی زندگی کو بچانے کے مد نظر مختلف ممالک کو ویکسین فراہم کر رہا ہے، تاکہ ہمارے مجاہدین آزادی فخر محسوس کریں۔
حالیہ بجٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بجٹ وبا کے باعث درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے کاوشوں کو ایک نئی جلا فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ نے بہت سے ماہرین کے ان خدشات کو غلط ثابت کردیا ہے کہ عام شہریوں پر نئے ٹیکسوں کا ایک بڑا بوجھ ہوگا۔ حکومت نے ملک کی تیز طر نمو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اخراجات سڑکوں، پلوں، ریلوے لائنوں، نئی ریلوں اور بسوں اور مارکیٹ اور منڈیوں کے ساتھ رابطہ جیسے بنیادی ڈھانچے ہوں گے۔ بجٹ نے بہتر تعلیم اور ہمارے نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع کی راہ ہموار کی ہے۔ یہ سرگرمیاں لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گی۔ اس سے قبل بجٹ صرف بجٹ اسکیموں کے اعلانوں کے لیے ہوتا تھا، جنہیں کبھی پورا نہیں کیا جاتا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ‘‘بجٹ کو ووٹ بینک گٹھ جوڑ کا بہی کھاتہ(لیجر)’بنادیا گیا تھا البتہ اب قوم نے ایک نیا ورک پلٹا ہے اور اپنی رسائی بدل دی ہے۔’’
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی پیمانے پر پھیلی اس وبا کے لیے ہندوستان کے نمٹنے کے بعد ملک اب گاؤں اور چھوٹے شہروں طبی سہولیات کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صحت کے شعبہ کے لیے بجٹ میں وسیع پیمانے پر اضافہ کرتے ہوئے رقم مختص کی گئی ہے۔ ضلعی سطح پر بذات خود ٹیسٹنگ کی ایڈوانسڈ سہولیات قائم کی جارہی ہیں۔
کسانوں کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے جناب مودی نے گزشتہ 6 برسوں میں ان کی بہبود کے لیے کی گئی کوششوں کو اجاگر کیا۔ وبا کی مشکلات کے باوجود کسانوں نے ریکارڈ پیداوار حاصل کی ہے۔ بجٹ میں کسانوں کو بااختیار بنانے کے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ کسانوں کے ذریعہ فصلوں کو فروخت کرنے میں آسانی کی غرض سے ایک ہزار منڈیوں کو ای-نیم کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔
دیہی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ میں اضافہ کرکے اسے 40 ہزار کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان اقدامات سے کسان آتم نربھر ہوگا اور زراعت فائدہ مند بن جائے گی۔ سوامتراسکیم اراضی اور رہائشی جائداد کی ملکیت کی دستاویز گاؤں کے لوگوں کو فراہم کرے گی۔ باقاعدہ دستاویزات سے جائداد کی بہتر قیمت کی راہ ہموار ہوگی اور اس سے خاندانوں کو بینک کے قرضے میں بھی مدد ملے گی نیز زمین ناجائز قبضہ کرنے والوں سے محفوظ رہے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان تمام اقدامات سے گورکھپور کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ جسے ملوں کے بند ہونے، خراب سڑکوں اور خراب اسپتالوں کے مشکلات کا سامنا ہے۔ اب ایک کھاد کی ایک مقامی فیکٹری کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے، جس سے کسانوں اور نوجوانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اس شہر میں ایک ایمس بھی بنایا جائے گا۔ طبی کالج ہزارہا بچوں کی جانوں کا تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ دیوریا ، کشی نگر، بستی، مہاراج نگر اور سدھارتھ نگر میں نئے میڈیکل کالج ہوں گے۔ وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ اس خطے میں بہتر رابطہ کی صورتحال سامنے آئی ہے، کیونکہ چار لین، چھ لین کی سڑکوں کی تعمیر کی جارہی ہے اور گورکھپور سے چھ شہروں کے لیے پروازیں شروع ہوچکی ہیں۔ کشی نگر میں بننے والا بین الاقوامی ہوائی اڈہ سیاحت میں اضافہ کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘آتم نربھر بھارت کی تکمیل کا یہ عمل تمام مجاہدین آزادی کے لیے خراج عقیدت ہے۔
________
ش ح ۔اع ۔ع ح
U-1170
Centenary celebrations of Chauri Chaura incident. https://t.co/X9yixxmrIX
— Narendra Modi (@narendramodi) February 4, 2021
यह दुर्भाग्य है कि चौरी चौरा के शहीदों की जितनी चर्चा होनी चाहिए थी, उतनी नहीं हो पाई।
— Narendra Modi (@narendramodi) February 4, 2021
इस संग्राम के शहीदों को, क्रांतिकारियों को इतिहास के पन्नों में भले ही प्रमुखता से जगह न दी गई हो, लेकिन आजादी के लिए उनका खून देश की माटी में जरूर मिला हुआ है, जो हमेशा प्रेरणा देता रहता है। pic.twitter.com/UKA5urPlZp
सामूहिकता की जिस शक्ति ने गुलामी की बेड़ियों को तोड़ा था, वही शक्ति भारत को दुनिया की बड़ी ताकत भी बनाएगी।
— Narendra Modi (@narendramodi) February 4, 2021
सामूहिकता की यही शक्ति, आत्मनिर्भर भारत अभियान का मूलभूत आधार है। pic.twitter.com/JUnurd6L2M
पहले की सरकारों ने बजट को ऐसी घोषणाओं का माध्यम बना दिया था, जिन्हें वे पूरी ही नहीं कर पाती थीं। अब देश ने वह सोच बदल दी है, अप्रोच बदल दी है। pic.twitter.com/yNhN6blRLc
— Narendra Modi (@narendramodi) February 4, 2021
हमारा किसान अगर और सशक्त होगा, तो कृषि क्षेत्र में प्रगति और तेज होगी। इसके लिए इस बजट में कई कदम उठाए गए हैं।
— Narendra Modi (@narendramodi) February 4, 2021
मंडियां किसानों के फायदे का बाजार बनें, इसके लिए एक हजार और मंडियों को e-NAM से जोड़ा जाएगा।
यानि, किसान अपनी फसल कहीं भी बेच सकेगा। pic.twitter.com/mVOyioXfeg
आज जब हम चौरी चौरा शताब्दी वर्ष मना रहे हैं, तो हमें यह संकल्प लेना है कि देश की एकता हमारे लिए सबसे पहले है, देश का सम्मान हमारे लिए सबसे बड़ा है।
— Narendra Modi (@narendramodi) February 4, 2021
इसी भावना के साथ हमें हर देशवासी को साथ लेकर आगे बढ़ना है। pic.twitter.com/tZk8k5zhqd