وزیراعظم جناب نریندرمودی نے سکندرآباد کے پورے پارلیمانی حلقے میں منعقد کی جارہی ،‘‘صحت مندبے بی ’’ شومہم کی ستائش کی ہے ۔ جناب مودی ، ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرجی کشن ریڈی کے سلسلہ وار ٹوئیٹ پررد عمل ظاہرکررہے تھے۔ جس میں جناب ریڈی نے مطلع کیا ہے کہ سکندرآباد پارلیمانی حلقے کی ہربستی ، ہرکالونی اور معاشرے میں ‘‘صحت مند بے بی شو’’ کے لئے اندراج کے فارمس کی تقسیم کے ساتھ ہی اس پروگرام کا آغاز کیاگیاہے ۔ انھوں نے یہ بھی بتایاکہ صحت مند بچوں اور ان کے اہل خانہ کی ‘‘پوشن کٹس ’’ اور اسناد کے ساتھ عزت افزائی کی گئی ۔
مرکزی وزیرکے سلسلہ وار ٹوئیٹس کاجواب دیتے ہوئے ، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:‘‘یہ قابل ذکرکوشش ہے ، جس سے بچوں کو بہت فائدہ ہوگا۔’’
This is a noteworthy effort, which will greatly benefit children. https://t.co/qC1LUbArRc
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2023
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
This is a noteworthy effort, which will greatly benefit children. https://t.co/qC1LUbArRc
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2023