وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے ریو ڈی جینیریو میں منعقدہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر پرتگالی جمہوریہ کے وزیر اعظم جناب لوئس مونٹے نیگرو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم مودی نے مونٹے نیگرو کے وزیر اعظم کو اپریل 2024 میں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ہندوستان اور پرتگال کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنےاور مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیر اعظم مونٹے نیگرو نے وزیر اعظم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی۔
رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، سائنس و ٹیکنالوجی، سیاحت، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، قابل تجدید توانائی، اسٹارٹ اپس اور اختراعات اور پیشہ ور افراد اور ہنر مند کارکنوں کی نقل و حرکت میں تعاون کے بڑھتے ہوئے امکانات کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے عالمی مسائل بشمول علاقائی پیش رفت اور ہندوستان-یورپی یونین تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر موجودہ قریبی تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے ذکر کیا کہ سال 2025 ہندوستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہوگی۔ انہوں نے اس موقع کو مشترکہ طور پر شایان شان طریقے سے منانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
————-
ش ح۔ک ا۔ ع ن
U NO: 2615
Had a very good meeting with Prime Minister of Portugal, Mr. Luís Montenegro. India cherishes the long-standing ties with Portugal. Our talks focussed on adding more vigour to our economic linkages. Sectors like renewable energy and green hydrogen offer many opportunities for… pic.twitter.com/hnppd0DCAc
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2024
Tive uma reunião excelente com Primeiro Ministro de Portugal, o Sr. Luis Montenegro. A Índia preza pelos seus laços de longa data com Portugal. Nosso diálogo abordou a potencialização das nossas relações econômicas. Setores como o de energia renovavel e hidrogênio verde… pic.twitter.com/WLTsq5spl3
— Narendra Modi (@narendramodi) November 18, 2024
In Rio de Janeiro, on the sidelines of the G20 Summit, PM @narendramodi had a productive meeting with Prime Minister of Portugal, Mr. Luís Montenegro. They discussed enhancing India-Portugal ties in sectors like renewable energy, defence, people-to-people connect and more.… pic.twitter.com/S1iOsdawHc
— PMO India (@PMOIndia) November 18, 2024