نئی دہلی،4 ؍اپریل؍وزیراعظم جنا ب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں نو تعمیرشدہ ویسٹرن کورٹ اینیکسی کا افتتاح کیا۔ یہ عمارت ارکان پارلیمنٹ کیلئےعارضی رہائش گاہ کے طور پر استعمال کی جائے گی۔
اس موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس پروجیکٹ کی تکمیل میں لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن کی کوششوں کیلئے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ محترمہ مہاجن نے ہمیشہ ہی ارکان پارلیمنٹ کی فلاح و بہبود کا خیال رکھا ہے۔ جنا ب مودی نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں جس طرح توجہ دی گئی ہے، اس سے ا ن کی دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مقررہ وقت اور لاگت کے اندر مکمل کیا گیا ہے۔ جنا ب مودی نے ا س پروجیکٹ کی تعمیرمیں شامل تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب نئے ارکان پارلیمنٹ منتخب ہو کر آتے ہیں، تو انہیں ہوٹلوں میں قیام کرنا پڑتا ہے، جن سے انہیں کچھ پریشانیاں پیش آتی ہیں۔ البتہ انہوں نے کہا کہ اکثر جس چیز کا خیال نہیں رکھا جاتا ، وہ یہ ہے کہ سابق ارکان مقررہ وقت کے بعد بھی ان میں قیام کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکرکےذریعےدکھائے گئے راستے پر گامزن ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات ہم آہنگی اور ایک ساتھ رہنے پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مشن ہے کہ انتہائی غریب لوگوں کیلئے کام کیا جائے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ نئی دلی میں 26 علی پور روڈ پر ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکرکی یاد منانے کیلئے یادگارکا، جو ڈاکٹر امبیڈکر کا مہا پَری نِروان کی جگہ تھی۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر 13 اپریل کو افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کچھ لوگوں کی طرف سے ڈاکٹر امبیڈکر کے نام پر کھیلی جانے والی سیاست کی مذمت کی۔
************
) م ن ۔ ح ا ۔ ک ا (
U- 1903
Usually, work of the Speaker is seen in the context of her presiding over the House. However, what we are marking through this programme shows the compassionate nature of Speaker @S_MahajanLS Ji. She is always thinking about the wellbeing of the MPs: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) April 4, 2018
I congratulate Sumitra Ji for thinking about the welfare of MPs: PM @narendramodi at the inauguration of the new building of Western Court Annexe
— PMO India (@PMOIndia) April 4, 2018
When they are newly elected, MPs have to stay in hotels and this makes headlines. However, what we often miss is that previous occupants overstay beyond the designated time, which is incorrect: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) April 4, 2018
There are two places in Delhi, which are associated with Dr. Babasaheb Ambedkar, on whom the Vajpayee Government had made crucial decisions. It was our Government that got the opportunity to work on them and pay tributes to Dr. Ambedkar: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) April 4, 2018
We are walking on the path shown by Dr. Babasaheb Ambedkar. At the core of Dr. Ambedkar's ideals is harmony and togetherness. Working for the poorest of the poor is our mission: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) April 4, 2018