Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ووہان میں راحت اور بچاؤ کے کاموں کی ستائش کی


نئی  دہلی  14 فروری 2020 ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ووہان میں  پھنسے ہندوستانیوں  کو نکالنے کی کارروائی انجام دینے والے ائیر انڈیا اور وزارت صحت کے افسران کے ذریعہ اپنے فرائض کی ادائیگی  کے سلسلے میں  اعلیٰ سطحی عہد بستگی کا مظاہرہ کرنے کی ستائش  کی ۔وزیر اعظم نے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں  شامل ٹیم ارکان کو ایک تاریخی خط جاری کیا۔یہ خط شہری ہوابازی کے وزیر مملکت کے ہاتھوں  عملے کو بھیجا جائے گا۔

          ائیر انڈیا نے ووہان سٹی سے ہنگامی  طور پر نکالنے کی کارروائیوں    کو انجام دیا تھا ، جوکہ کورونا وائرس فلو کے بڑے  پیمانے پر پھیلنے کا مرکز ہے۔ خطے میں  سنگین صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود ائیر انڈیا نے،  ائیر انڈیا کی ٹیموں کے ساتھ2  -بی-747 ائیر کرافٹ    اوراسی کے ساتھ  وزارت صحت کی ٹیموںکو مسلسل دودن یعنی 21 جنوری 2020  اور یکم فروری 2020  کو  بھیجا تھا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ن ا۔ رم

U-761