Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے وارانسی کے دین دیال ہستھ کلا سنکل میں عمدگی کے مراکز کاافتتاح کیا


نئی دہلی،22جنوری/ وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے آج وارانسی کے دین دیال ہستھ کلا سنکل میں عمدگی کے مراکز کا افتتاح کیا۔

پرواسی بھارتیہ دیوس تقریبات سے براہ راست عمدگی کے مراکز پر پہنچنے کے بعد وزیراعظم نے55 آؤٹ لیٹ کے افتتاح کے طور پر ایک تختی کی رونمائی کی جو  ہستھ کلا سنکل میں عمدگی کے مراکز کے طور کام کریں گے۔ہستھ کلا سنکل خطے کی دستکاری کے لئے مخصوص کمپلیکس ہے۔

دین دیال ہستھ کلا سنکل میں ایمپی تھیٹر پہنچنے سے قبل وزیراعظم ٹیکسٹائل میوزیم میں مختلف  گیلریوں سے ہوتے ہوئے گزریں۔

یہاں انہوں نے دو کتابیں ، جن کا عنوان(اے) کاشی: ڈی نیورس آف کرافٹس اینڈ ٹیکسٹائلس(بی) انڈین ٹیکسٹائلس: ہسٹری اسپینلڈر، گرینڈور ہے، ان کا اجراء کیا۔

انہوں نے وارانسی کے چوکھا  گھاٹ میں واقع  انٹگریٹڈ ٹیکسٹائلس آفس کے افتتاح کے طور پر ایک تختی بھی رونمائی کی۔

**********

istry of Finance

 (م ن ۔ س ش ۔ ر ض )

U – 478