Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے  نوین کمار کو مردوں کی فری اسٹائل 74 کلوگرام کشتی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  برمنگھم دولت مشترکہ کھیل 2022 میں، نوین کمار کو مردوں کی فری اسٹائل 74 کلوگرام کشتی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک  ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا: 

’’ہمارے پہلوانوں کا  بہت بہت شکریہ۔ طلائی تمغہ جیتنے کے لئے نوین کمار کو مبارکباد۔ ان کا غیر معمولی  اعتماد  اور عمدہ تکنیک  پورے طور پر نظر آرہی ہے۔ آئندہ کی ان کی تمام کاوشوں  کے لئے نیک خواہشات۔ #Cheer4India ‘‘

*****

ش ح۔ ن ر (07.08.2022)

U NO: 8800