Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے نوئیڈا اور دلی کے درمیان نئی میٹرو لائن کا افتتاح کیا


نئی دہلی۔26دسمبر؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نوئیڈا اور دلی کے درمیان نئی میٹرو لائن کا افتتاح کیا۔ انھوں نے بوٹینیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔ یہ افتتاح دلی میٹرو کی میجنٹا لائن کے لیے کیا گیا ہے جو نوئیڈا کے بوٹینیکل گارڈن کے جنوبی دلی کے کالکا مندر سے ملاتی ہے۔ انھوں نے عوامی جلسے میں پہنچنے سے پہلے میٹرو ٹرین کا مختصر سفر بھی کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرسمس کی مبارکباد بھی دی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دن دو بھارت رتن شخصیتوں پنڈت مدن موہن مالویہ اور سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کا یوم پیدائش بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ اترپردیش کے عوام کی وجہ سے ہے۔ یہ قوم کو ایک مضبوط اور مستحکم سرکار ملی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اترپردیش کے عوام کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ ان کی طرف سے محبت ملی۔

انھوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں، جس میں رابطوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ میٹرو لائن کے آغاز سے نہ صرف موجودہ دور کے تقاضے پورے ہوتے ہیں بلکہ آنے والی پیڑھیوں کے بھی۔ انھوں نے کہا کہ 2022 تک جب ہم آزادی کی 75ویں سالگرہ منارہے ہوں گے، تو ان کا خواب ہے کہ ہم ایک ایسے بھارت میں رہ رہے ہوں، جس میں ہماری پٹرول کی ضرورتیں کم ہوں۔ انھوں نے کہا کہ یہ نشانہ حاصل کرنے کے لیے عوامی ٹرانسپورٹ کا جدید ترین نظام وقت کی ضرورت ہے۔ یہ ذکر کرتے ہوئے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے دسمبر 2002 میں دلی میٹرو میں سفر کیا تھا، جناب مودی نے کہا کہ تبھی سے قومی راجدھانی خطے میں میٹرو نیٹ ورک میں خاطر خواہ توسیع ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ حکمرانی اُس وقت نہیں کی جاسکتی جب لوگوں کا خیال‘‘ میرا کیا’’ سے شروع ہو اور ‘‘مجھے کیا’’ پر ختم ہو۔ انھوں نے کہا کہ اب اس سوچ میں تبدیلی آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے فیصلے قومی مفاد کے لیے ہیں، نہ کہ سیاسی فائدوں کے لیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے حکومتیں نئے قانون بنانے پر فخر محسوس کرتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسی حکومت بننے کی خواہش مند ہے جو پرانے قوانین کو ختم کرے ۔ اچھی حکمرانی اُس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک فرسودہ قوانین فیصلہ سازی میں رُکاوٹ بنتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آددتیہ ناتھ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اچھی حکمرانی پر ان کی توجہ ، ریاست کو نئی بلندیوں پر لے جارہی ہے۔ انھوں نے نوئیڈا سے وابستہ واہمہ کو اس شہر میں آکر توڑنے کا سہرا ان کے سر دیا۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ کسی جگہ جانے سے اس کی وزیر اعلیٰ کی مدت میں توسیع ہوجاتی ہے اور کسی جگہ جاکر اس مدت میں تخفیف ہوجاتی ہے تو اس شخص کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالے۔

وزیراعظم نے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے ، سڑک نیٹ ورک میں توسیع اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں فروغ کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے جناب اٹل بہاری واجپئی کو بھارت مارگ ودھاتا قرار دیا اور کہا کہ انھوں نے ہمیں ترقی کا راستہ دکھایا ہے۔

اس سے پہلے اپنی تقریر میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظإ نے اس قوم کی سیاست کو نئے معنی عطا کئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں ترقی کے راستے پر آگے بڑھناہی ہے۔

(م ن ۔ ن ر۔ 26.12.2017 )

U – 6502