Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے نئی دلی میں آثار قدیمہ کی نئی ہیڈ کوارٹر عمارت کا افتتاح کیا

وزیراعظم نے نئی دلی میں آثار قدیمہ کی نئی ہیڈ کوارٹر عمارت کا افتتاح کیا

وزیراعظم نے نئی دلی میں آثار قدیمہ کی نئی ہیڈ کوارٹر عمارت کا افتتاح کیا

وزیراعظم نے نئی دلی میں آثار قدیمہ کی نئی ہیڈ کوارٹر عمارت کا افتتاح کیا


نئیدہلی،12جولائی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں واقع تلک مارگ پر ہندوستان کے آثار قدیمہ  کی نئی ہیڈ کوارٹر عمارت                                                         ’’دھروہر بھون‘‘ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  محکمہ آثارقدیمہ نے 150  برس کے دوران کافی کام کیا ہے ۔

 وزیر اعظم نے ملک کی تاریخ کو اعلیٰ مقام پر لے جانے اور آثارقدیمہ کی مالامال وراثت کو اونچا مقام دلانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مقامی تاریخ اور اپنے قصبات ،شہروں اور خطوں کے بارے میں جاننے کے لئے آگے آنا چاہئے ۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ مقامی آثار قدیمہ میں اسباق  اسکول کے نصاب کا حصہ بن سکتا ہے ۔اس تناظر میں  انہوں نے ان تربیت یافتہ مقامی ٹورسٹ گائیڈس   کی اہمیت کا بھی ذکر کیا جو اپنے علاقے کی تاریخ اوروراثت سے بخوبی واقف ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ دنیا کو فخر اوراعتماد کے ساتھ اپنی عظیم وراثت کو اجاگر کرے۔

  محکمہ آثار قدیمہ  کی نئی ہیڈ کوارٹر عمارت جدید سہولیات سے پوری طرح لیس ہے ، جس میں   بارش کے پانیا کو جمع کرکے اسے استعمال کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔اس میں ڈیڑھ لاکھ کتابوں اور جریدوں کے  مجموعے کے ساتھ ایک سینٹرل آثار قدیمہ کی لائبریری بھی ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ح ا ۔رم

U-3574