Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے موسیقی کے آلات کی بھارتی برآمدات میں اضافے کو سراہا


نئی دہلی، 26اکتوبر، 2022/  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے موسیقی کے آلات کی بھارتی برآمدات میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اپریل سے ستمبر 2022 کے درمیان ، 2013 کی اسی مدت کے مقابلے موسیقی کے آلات کی بھارتی برآمدات  میں 3.5 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا۔

کامرس و صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کے ایک ٹوئیٹ کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا :

’’یہ بات حوصلہ افزا ہے ۔ بھارت کی موسیقی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے، لہذا اس شعبے میں مزید ترقی کرنے کے اور بھی موقعے موجود ہیں۔‘‘

  ۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔

U 11881