Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے منیشا رام داس، مندیپ کور کو ایشیئن پیراگیمز  میں بیڈمنٹن میں خواتین کے ڈبلز مقابلے  میں کانسے کاتمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے منیشا رام داس اور مندیپ کور کو ہانگژو  میں جاری معذوری سے متاثرہ افراد کے ایشیائی کھیلوں میں بیڈمنٹن   میں  ایس ایل3- ایس یو5  زمرے  کے خواتین  کے ڈبلز مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ان کے مثالی تعاون اور عزم مصمم  کی بھی ستائش کی۔

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا :

’’منیشا رام داس  اور مندیپ کور کو پیرا بیڈمنٹن میں  ایس ایل3- ایس یو5  زمرے  کے خواتین  کے ڈبلز مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر شاندار مبارکباد ۔ انہوں نے مثالی تعاون اور عزم مصمم  کا مظاہرہ کیا ہے ‘‘۔

———————–

ش ح۔  ع م  ۔ ع ن

U NO: 326