وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممتاز گلوکار پنکج ادھاس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پنکج ادھاس کے ساتھ اپنی مختلف بات چیت کو یاد کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ پنکج ادھاس جی ہندوستانی موسیقی کے ایک مینار تھے، جن کی دھنوں کو نسل درنسل یاد رکھا جائےگا۔ جناب مودی نے مزید کہاکہ ان کے جانے سے موسیقی کی دنیا میں ایک ایسی خلا پیدا ہو گئی ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتی ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
‘‘ہمیں پنکج ادھاس جی کے انتقال پر بے افسوس ہے، جن کی گائیکی نے بہت سے جذبات کا اظہار کیا اور جن کی غزلیں روح سے براہ راست بات کرتی تھیں۔ وہ ہندوستانی موسیقی کا ایک مینار تھے، جن کی دھنیں نسلوں سے ماورا تھیں۔ مجھے ان کے ساتھ برسوں کے دوران کی مختلف بات چیت یاد ہے۔
ان کے جانے سے موسیقی کی دنیا میں ایک ایسی خلا پیدا ہو گئی ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتی۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔’’
We mourn the loss of Pankaj Udhas Ji, whose singing conveyed a range of emotions and whose Ghazals spoke directly to the soul. He was a beacon of Indian music, whose melodies transcended generations. I recall my various interactions with him over the years.
His departure leaves… pic.twitter.com/5xL6Y3Sv75
— Narendra Modi (@narendramodi) February 26, 2024
******
ش ح ۔ا م۔م ص۔
U:5387