Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ممتاز قانون داں پروفیسر وید پرکاش نندا کے انتقال پرتعزیت کا اظہارکیا


وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ممتاز قانون داں  پروفیسر وید پرکاش نندا کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے ۔جناب مودی نے کہاکہ پروفیسر وید پرکاش نندا کاکام قانونی تعلیم کے تئیں ، ان کی مضبوط وابستگی کو اجاگرکرتاہے ۔

وزیراعظم نے ایکس پرپوسٹ کیا:

‘‘پروفیسر وید پرکاش نندا جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا، ایک ممتاز ماہر تعلیم جن کی قانونی میدان میں شراکت انمول ہے۔ ان  کا کام قانونی تعلیم کے لیے ان کی مضبوط وابستگی کو نمایاں کرتا ہے۔ وہ یو ایس اے میں ہندوستانی تارکین وطن  کے ایک نمایاں رکن بھی تھے اور ہند-امریکہ مضبوط تعلقات کے بارے میں پرجوش تھے۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔’’

*********

U.NO.3171

(ش ح۔ج ق ۔ع آ)