وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مشن امرت سروور کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر میں جتنی تیزی سے امرت سروور بنائے جارہے ہیں، وہ امرت کال میں ہمارے عزائم کو پورا کرنے میں ایک نئی توانائی بخشنے کا کام کریں گے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ 40 ہزار سے زیادہ امرت سروور قوم کو وقف کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 15 اگست 2023 تک 50 ہزار امرت سروور بنانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا :
’’بہت بہت مبارک! جس تیزی سے ملک بھر میں امرت سرووروں کی تعمیر ہورہی ہے، وہ امرت کال کے ہمارے عزائم میں نئی توانائی بھرنے والی ہے۔ ‘‘
बहुत-बहुत बधाई! जिस तेजी से देशभर में अमृत सरोवरों का निर्माण हो रहा है, वो अमृतकाल के हमारे संकल्पों में नई ऊर्जा भरने वाली है। https://t.co/fdox1ia77m
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2023
************
ش ح ۔ ق ت۔ ت ع
U. No.3720
बहुत-बहुत बधाई! जिस तेजी से देशभर में अमृत सरोवरों का निर्माण हो रहा है, वो अमृतकाल के हमारे संकल्पों में नई ऊर्जा भरने वाली है। https://t.co/fdox1ia77m
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2023