Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی کے گھر مکر سنکرانتی اور پونگل کی تقریبات میں شرکت کی        

وزیراعظم نے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی کے گھر مکر سنکرانتی اور پونگل کی تقریبات میں شرکت کی        


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے کابینہ کے ساتھی جناب جی کشن ریڈی کے گھر مکر سنکرانتی اور پونگل کی تقریبات میں شرکت کی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ پورے ہندوستان میں لوگ مکر سنکرانتی اور پونگل کو جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔‘‘یہ تہوار شکرگزاری، فراوانی اور تجدید کا جشن ہے، جو ہماری ثقافت کی زرعی روایات میں گہرا تعلق رکھتا ہے’’، وزیراعظم مودی نے کہا۔

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘اپنے  کابینہ کے ساتھی جناب جی کشن ریڈی  کے گھر مکر سنکرانتی اور پونگل کی تقریبات میں شرکت کی۔ ایک بہترین ثقافتی پروگرام کا بھی مشاہدہ کیا۔

پورے ہندوستان میں لوگ مکر سنکرانتی اور پونگل کو جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔ یہ تہوار شکرگزاری، فراوانی اور تجدید کا جشن ہے، جو ہماری ثقافت کی زرعی روایات سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔

مکر سنکرانتی اور پونگل پر میری نیک خواہشات۔ سب کو خوشی، اچھی صحت اور اگلے فصل کی کامیاب پیداوار کے لیے دعا گو ہوں۔’’

@kishanreddybjp

‘‘یہاں مکر سنکرانتی پروگرام کی مزید کچھ تصاویر ہیں۔ اس کے علاوہ بھوگی کی آگ بھی جلائی۔’’

*****************

ش ح۔ ع و۔ ش ب ن

 (U: 5186)