وزیراعظم جناب نریندر مودی نے، آج مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں منعقد کمبائنڈ کمانڈروں کی کانفرنس میں حصہ لیا۔
فوجی کمانڈروں کی اس تین روزہ کانفرنس کا موضوع تھا ‘تیار، تازہ دم ، باموقع’۔ کانفرنس کے دوران، مسلح افواج میں شمولیت اور تھیٹرائزیشن سمیت قومی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا۔ مسلح افواج کی تیاری اور آتم نربھر تا کے حصول کی جانب دفاعی ایکو نظام میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس میں مسلح افواج کے کمانڈروں اور وزارت دفاع کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ غور و خوض میں شرکت کرنے والےفوج کے جوانوں، بحریہ کے جہاز رانوں اور فضائیہ کے جوانوں کے ساتھ جامع اور غیر رسمی گفت و شنید کا بھی اہتمام کیا گیا گیا ۔
وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا:
’’آج بھوپال میں، کمبائنڈ کمانڈروں کی کانفرنس میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔ ہم نے بھارت کی سلامتی سے متعلق صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے طور طریقوں پر وسیع ترجامع بات چیت کی۔‘‘
Earlier today in Bhopal, took part in the Combined Commanders’ Conference. We had extensive discussions on ways to augment India’s security apparatus. pic.twitter.com/2l25thVMfG
— Narendra Modi (@narendramodi) April 1, 2023
******
ش ح۔ ن ر
U NO:3611