نئی دہلی، 10 جنوری 2018، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نیتی آیوگ کے زیر اہتمام ’’اقتصادی پالیسی۔ آگے کا راستہ‘‘ کے موضوع پر 40 سے زائد ماہرین اقتصادیات اور دیگر ماہرین کے ساتھ منعقدہ انٹرا ایکٹیو سیشن یعنی گفت وشنید کے اجلاس میں شرکت کی۔
اس اجلاس کے دوران، مندوبین نے مختلف اقتصادی موضوعات، مثلاً مجموعی۔ معیشت ، زراعت اور دیہی ترقیات، روزگار، صحت اور تعلیم، مینوفیکچرنگ اوربرآمدات، شہری ترقیات، بنیادی ڈھانچہ اور کنکٹی وٹی جیسے موضوعات پر اپنے اپنے نظریات و خیالات کو باہم ساجھا کیا۔
وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے تمام مندوبین کا اپنی پرمغز آرا ءاور تجاویز پیش کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس گفت و شنید میں شریک ہوتے ہوئے، وزیراعظم نے، معیشت کے مختلف پہلوؤں پر، مختلف مندوبین کی جانب سے پیش کی گئیں تجاویز اور مشاہدات کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بطور خاص انہوں نے مختلف موضوعات کے ماہرین کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی عمدگی کی ستائش کی۔
اس میٹنگ میں ایسے متعدد مرکزی وزرا نے بھی شرکت کی جو اقتصادی موضوعات و معاملات کے نگراں ہیں۔شرکاء میں نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب راجیو کمار، مرکزی حکومت اور نیتی آیوگ کے سینئر افسران بھی شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ن ا۔
(10-01-18)
U- 236
Had an extensive interaction with economists and experts on ‘Economic Policy- the Road Ahead.’ The participants shared insightful views on various aspects relating to the economy and policy making. https://t.co/UfMSKDGhTn
— Narendra Modi (@narendramodi) January 10, 2018