Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے فٹ انڈیا تحریک کا آغاز کیا


نیا ہندوستان بھی ایک فٹ ہندوستان ہونا چاہئے:وزیراعظم

چستی پھرتی کو اپنا طرز حیات بنائیں، فٹنس کو روز مرہ  کا معمول بنائیں، وزیراعظم کی اپیل

فٹنس ہماری تاریخی ورثے کا حصہ ہے:وزیراعظم

ایک صحت مند فرد، ایک صحت مند کنبہ اور ایک صحت مند معاشرہ نئے ہندوستان کوایک فٹ انڈیا بنانے کے لئے لازمی ہیں: وزیراعظم مودی

 

نئی دہلی،29؍اگست،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب کے دوران فٹ انڈیا تحریک کا آغاز کیا۔ وزیراعظم نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ فٹنس یعنی چستی پھرتی کو اپنا طرز حیات  بنالیں۔

ہاکی کے جادو گر میجر دھیان چند کی سالگرہ کے موقع پر عوامی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی عظیم کھیل شخصیت اور ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا، جس نے ہاکی  میں اپنی جادوگری اور عمدہ تکنیک سے دنیا کو سحر انگیز کردیاتھا۔ جناب مودی نے ملک کے ان کھلاڑیوں کو بھی  مبارک باد دی جو اپنی لگن  اور کوششوں کے ذریعہ ملک کا ترنگاپرچم بلند  کئے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ تمغے نہ صرف  ان کی سخت محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں بلکہ ایک نئے ہندوستان کے ایک نئے جذبے اور نئے اعتماد کی عکاس ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  کہا کہ فٹ انڈیا تحریک کو ایک قومی مقصد اور اس کی امنگ ہونا چاہئے۔ قوم کو تحریک کی کوشش میں وزیراعظم  نے کہا کہ فٹ انڈیا تحریک حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ہے لیکن یہ عوام ہیں جو اس کی رہنمائی کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کامیابی کا تعلق فٹنس سے ہے اور  زندگی کے کسی بھی شعبے کے ہمارے سبھی عظیم کھلاڑیوں کی کامیابی کی داستان کا راز یہ ہے کہ ان میں سے بیشتر پوری طرح فٹ ہیں اور انہوں نے فٹنس پر ہی ہمیشہ توجہ دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے ہماری جسمانی صلاحیت کو کم کردیا ہے اور ہماری روز مرہ کی چستی پھرتی کے معمولات  کو متاثر کرکے رکھ دیا ہے اور آج ہم اپنے ان روایتی طرز زندگی اور عمل سے بے خبر ہیں جو ہمیں فٹ رکھ سکتے ہیں۔ اس سے پہلے ایک شخص کئی کلو میٹر تک پیدل یا سائیکل سے سفر کرتا تھا۔ آج موبائل ایپ نے ہمیں بتادیا ہے کہ ہم کتنے قدم چلے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ہندوستان میں بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے نوجوان تک متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس اور ہائپرٹیشن کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے اور یہاں تک کہ ہندوستانی بچوں میں یہ بیماریاں عام ہیں، لیکن چھوٹی سی  طرز زندگی ان لائف اسٹائل بیماریوں کو روک سکتی ہے۔ فٹنس تحریک ایک ایسی کوشش ہے جس سے چھوٹی چھوٹی طرز زندگی میں تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر کوئی شخص ذہنی اور جسمانی طور پر پوری طرح فٹ ہے تو وہ اپنے کسی بھی پیشہ میں خود کو فعال رکھ سکتا ہے، کسی بھی پیشے کے لوگ ایسی صورت میں اپنا پیشہ بخوبی نبھاسکتے ہیں، بشرطیکہ وہ جسمانی وذہنی طور پر پوری طرح خود چست رکھیں۔ اگر جسم فٹ ہے تو آپ ذہنی طور پر بھی فٹ ہیں اور کھیلوں کا فٹنس  سے براہ راست تعلق ہے۔ لیکن فٹنس تحریک کا مقصد فٹنس سے بھی آگے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس محض ایک لفظ نہیں ہے بلکہ  ایک صحت مند اور خوش حال زندگی کا لازمی ستون ہے۔ جب ہم جنگ کے لئے اپنی جسم کو تیار کرتے ہیں تو ہم ملک کو لوہے کی طرح مضبوط بناتے ہیں۔ فٹنس ہماری تاریخی ورثے کا ایک حصہ ہے۔ کھیل کود مقابلے ہندوستان کے کونے کونے میں منعقد ہوتے ہیں اور یہ کھیل کود مقابلے ذہن کو بھی تیار رکھتے ہیں۔  جسم کے ساتھ ساتھ ذہن کو بھی صحت مند بناتے ہیں اور جسم کے اعضا کے توازن کو بھی برقرار رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے ہندوستان کو ایک فٹ ہندوستان بنانے کے لئے ایک صخت مند فرد اور ایک صحت مند کنبہ اور ایک صحت مند معاشرہ لازمی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سوستھ ویکتی ، سوستھ پریوار اور سوستھ سماج یہی نئے بھارت کو شریستھ بھارت بنانے کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر ہم فٹ انڈیا تحریک کو مستحکم بنانے کا عزم لیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ح ا- ق ر)

U-3926