Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے فریدآباد میں جدید ترین سہولتوں کے حامل امرتا اسپتال کا افتتاح کیا

وزیراعظم نے فریدآباد میں جدید ترین سہولتوں کے حامل امرتا اسپتال کا افتتاح کیا


وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج فریدآباد میں جدیدترین سہولتوں سے آراستہ امرتا اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہریانہ کے گورنر جناب بندارو دتاتریہ ، وزیراعلیٰ جناب منوہرلال کھٹّر، نائب وزیراعلیٰ ، جناب دشینت چوٹالہ ، مرکزی وزیر جناب شری کرشن  پال گوجر ، اور سری ماتا امرتا نندامائی موجودتھیں ۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جب کہ ملک امرت کا ل میں داخل ہورہاہے اوراجتماعی خواہشات اور عزائم کے خدوخال  واضح ہورہے ہیں ، یہ بہت مناسب ہے کہ ملک کو سری ماتا امرتا نندامائی کا آشیرواد حاصل ہورہاہے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ اسپتال  جدیدیت  اور روحانیت کا حسین امتزاج ہے اوریہ ضرورت  مند مریضوں کو قابل رسائل اورکفایتی علاج فراہم کرنے کاایک وسیلہ بنے گا۔انھوں نے کہاکہ امّا، محبت ، ہمدردی ، خدمت اور قربانی کی ایک مجسم مثال ہیں ۔وہ بھارت کی روحانی روایت کا چلتاپھرتا نمونہ ہیں۔

وزیراعظم نے خدمت اور علاج معالجہ کی عظیم  روایت کو نمایاں کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ایک ایسا ملک ہے ، جہاں علاج معالجہ ایک خدمت ہے اورخیروعافیت ایک فلاحی کام ہے ، جہاں صحت اور روحانیت کا آپس میں ایک دوسرے سے تعلق ہے۔ہمارے پاس طبی سائنس ایک ویدکی حیثیت سے ہے ۔ ہم نے اپنی طبی سائنس کو بھی آیوروید کانام دیاہے ۔انھوں نے اجتماع کو یاد دلایاکہ صدیوں کی غلامی  کے مشکل دور کے دوران بھی بھارت نے اپنی روحانی اورخدمت سے متعلق وراثت کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیا ۔

انھوں نے ملک کی اچھی قسمت کو نمایاں کرتےہوئے کہاکہ پوجیہ امّا جیسی سنت کی شکل میں روحانی توانائی ہمیشہ ملک کے کونے کونے میں پھیلی رہے گی۔ وزیراعظم  نے کہاکہ ہمارے مذہبی اورسماجی اداروں کے ذریعہ تعلیم اورعلاج معالجہ سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنے کا یہ نظام ، ایک طرح سے پرانے دور کا پی پی پی نمونہ ہے ۔اسے سرکاری –نجی ساجھیداری  کہتے ہیں لیکن میں اسے ایک ‘‘پرسپرپریاس ’’ (باہمی کوشش ) کے طورپر بھی دیکھتاہوں ۔

وزیراعظم نے میک ان انڈیا ویکسین اوربعض افراد کے ذریعہ اس کے خلاف پروپیگنڈہ چلائے جانے کے بارے میں تبصرہ کیا۔ جس کے نتیجے میں معاشرے میں کئی طرح  کی افواہیں  پھیلنی شروع ہوگئی تھیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ  جب معاشرے کے مذہبی رہنما اور روحانی اساتذہ نے ایک ساتھ مل کر کے لوگوں سے کہاکہ وہ افواہوں پردھیان نہ دیں تو اس کا فوری طورپر اثرہوا۔ بھارت میں ، ٹیکے لگوانے کے سلسلے میں اس طرح کی ہچکچاہٹ کاسامنا نہیں کیاگیا ، جیساکہ دوسرے ملکوں میں کیاگیاہے اورایسا روحانی رہنماؤں کے پیغامات  کی وجہ سے ہواہے۔

لال قلعہ کی فصیل سے قوم کے نام اپنےخطاب کا  ذکرکرتے ہوئے ، وزیراعظم  نے کہاکہ انھوں نے ملک کے سامنے امرت کال کی پانچ عہد بندگیوں کا ایک ویژن پیش کیاتھا اوران پانچ عہد بندگیوں میں سے ایک (پران ) غلامی کی ذہنیت  سے مکمل طورپر چھٹکارہ حاصل کرنا ہے ۔ انھوں نے رائے زنی کی کہ اس وقت ملک میں اس کے بارے میں بہت زیادہ تبادلۂ خیال کیاجارہاہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ جب ہم غلامی کی اس ذہنیت  سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے تو ہمارے اقدامات  کی سمت بھی تبدیل ہوجائے گی۔ انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ یہ تبدیلی ملک کے حفظان صحت کے نظام میں واضح ہورہی ہے کیونکہ ملک کے روایتی علوم میں لوگوں کا عقیدہ بڑھتاجارہاہے ۔ آج یوگ کو دنیا بھرمیں تسلیم کیاجارہاہے اور دنیا اگلے سال باجرہ سمیت موٹے اناج کا بین الاقوامی سال منائے گی ۔

اپنا خطاب مکمل کرتے ہوئے وزیراعطم نے کہاکہ آج ہریانہ ملک کی ان سرکردہ ریاستوں میں شامل ہے جہاں ہرگھر میں پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے وزیراعظم نے ہریانہ کے لوگوں کو، بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم میں ان کے شانداراور گراں مایہ تعاون کے لئے مبارکباد پیش کی ۔ انھوں نے یہ بھی  کہاکہ چاق وچوبند رہنا اور فٹ نیس اورکھیل کود جیسے موضوعات ہریانہ کی ثقافت  میں شامل ہیں ۔

پس منظر

وزیراعظم کے فریدآباد میں امرتا اسپتال کا افتتاح کرنے کے ساتھ ہی قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں جدید ترین طبی بنیادی ڈھانچہ کی دستیابی کو فروغ حاصل  ہوگا۔ ماتا امرتا نندامائی مٹھ کے زیرانتظام ، اس جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اسپتال میں 2600بسترہوں گے ۔ یہ اسپتال لگ بھگ 6000کروڑروپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیاجارہاہے ۔ اس کی بدولت ، فریدآباد اورپورے این سی آر خطے کے لوگوں کو حفظان صحت سے متعلق جدید ترقی سہولتیں فراہم ہوں گی ۔

 

**********

 

(ش ح ۔ع آ ۔ ع آ)

U -9480