Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے غیر معمولی پارلیمانوں کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں شرکت کی

وزیراعظم نے غیر معمولی پارلیمانوں کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں شرکت کی

وزیراعظم نے غیر معمولی پارلیمانوں کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں شرکت کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارتی پارلیمانی گروپ کے زیر اہتما م غیر معمولی پارلیمانوں کو ایوارڈ سے نوازنے کے لئے منعقدہ تقریب میں حصہ لیا۔صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں غیر معمولی پارلیمانوں کو ایوراڈ پیش کئے۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب این وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ اور ملک کو ان لوگوں کی جانب سے جو تعاون حاصل ہوا ہے ، اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے غیر معمولی پارلیمانوں کے ساتھ کام کرنا اور ان سے سیکھنا ایک اعزاز کی بات ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ 125 کروڑ ہندوستانیوں کے خوابوں اور آواز کی نمائندگی کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں کہی جانے والی ہر چیز بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور پالیسی سازوں او ر حکومت کے لئے اہم معاملات کو حل کرنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں رخنہ اندازی عام آدمی کو متاثر کرتی ہے اور اس سے بھی زیادہ ان کی نمائندگی کرنے والے پارلیمانوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی رخنہ اندازیوں سے حکومت کی بجائے ملک کو نقصان پہنچتا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معمول کے مطابق پارلیمنٹ کی کارروائی کو یقینی بنائیں تاکہ ہر ایک پارلیمان کو اظہار خیال کا موقع حاصل ہوسکے اور تاریخ کا حصہ بن سکے۔