نئی دہلی، 20 مارچ 2018/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج عوامی جمہوریہ چین کے صدر جناب چی چن پنگ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عوامی جمہوریہ چین کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی دو بڑی طاقتوں کی حیثیت سے ہندستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات 21ویں صدی کو ‘ایشیا کی صدی ’بنانے میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ وہ باہمی دلچسپی کے قومی اور علاقائی مسائل پر قریبی صلاح و مشورہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ج ۔ ج۔
UNO- 1596