Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے شمسی توانائی کے استعمال کے لئے گوا سولر روف ٹاپ پورٹل کی ستائش کی۔


وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے کہا ہے کہ گوا سولر روف ٹاپ پورٹل، شمسی توانائی کے استعمال  اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی سمت میں ایک شاندارقدم ہے۔ سولر روف ٹاپ آن لائن پورٹل، گواسولر ڈاٹ اِن، گوا انرجی ڈویلپمنٹ ایجنسی (جی ای ڈی اے) نے نئی اور قابل تجدید توانائی اور  بجلی کے محکموں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا:

’’شمسی توانائی کے استعمال اور اور پائیدا ترقی کو فروغ دینے  کی سمت میں شاندار قدم۔‘‘

******

ش ح۔ ن ر

U NO:3612