وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیس تقسیم کاری میں اضافہ کرنے کے لیے سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں شامل تمام لوگوں کی ستائش کی ہے۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک نے آسان اور سستے ایندھن کی پیشکش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر پیش قدمی کی ہے۔ 2014 میں سی جی ڈی نیٹ ورک صرف 66 اضلاع کا احاطہ کرتا تھا جو اب 2023 میں 630 اضلاع کا احاطہ کرتا ہے۔ گھریلو پی این جی کنکشنز کی تعداد 2014 میں محض 25.40 لاکھ تھی جو بڑھ کر اب 103.93 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
مرکزی وزیر کے ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
“یہ ایک اچھی تعداد ہے۔ میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے اس کوریج کو انجام دینے کے لیے برسوں کے دوران سخت محنت کی۔”
55555
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ و ا۔ ت ح۔
U –3719
These are good numbers. I appreciate all those who worked hard over the years to make this coverage happen. https://t.co/N95OClJtKY
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2023