Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے  سونے کا تمغہ جیتنے پر مردوں کی  نشانے بازی کی ٹیم کو مبارکباد دی


وزیراعظم جناب نریند رمودی نے ہانگژو میں جاری ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی نشانے بازی کی ٹیم، ٹونڈائمن پی آر، کینان چنائی اور زوراور سنگھ سندھو    کے ذریعے سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک سوشل میڈیا (ایکس)پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا؛

’’ہمارے نشانے بازوں ٹونڈائمن پی آر، کینان چنائی اور زورآور سنگھ سندھو  کاکیا شاندار مظاہرہ ، جنھوں نے ٹریپ-50 شاٹس ٹیم ایونٹ میں بھارت کو پوڈیم کے پہلے پائیدان پر پہنچایا۔ شاباش!سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے مبارکباد۔‘‘

*****

 

ش ح۔ ن ر

U NO:10222