نئی دہلی،24 اپریل ، 2021/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پنچایتی راج کے قومی دن کے موقعے پر سوامتوا اسکیم کے تحت ای – پراپرٹی کارڈز تقسیم کی شروعات کی۔ 4.09 لاکھ جائیداد مالکان کو اس موقعے پر ان کے ای – پراپرٹی کارڈز دیئے گئے۔ اس موقعے پر پورے ملک میں عمل درآمد کے لیے سوامتوا اسکیم بھی شروع کی گئی۔ مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور پنچایتی راج کے وزراء بھی اس موقعے پر موجود تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پنچایتی راج کا دن ایک موقع ہے جب ہم دیہی بھارت کی نئے سرے سے ترقی کے عزم کے تئیں خود کو ایک بار پھر وقف کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہماری گرام پنچایتوں کے غیرمعمولی کام کے اعتراف اور اس کی ستائش کا دن ہے۔
पंचायती राज दिवस का ये दिन ग्रामीण भारत के नवनिर्माण के संकल्पों को दोहराने का एक महत्वपूर्ण अवसर होता है।
ये दिन हमारी ग्राम पंचायतों के योगदान और उनके असाधारण कामों को देखने, समझने और उनकी सराहना करने का भी दिन है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2021
وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے میں پنچایتوں کے رول اور کورونا کو گاؤوں میں داخل ہونے نیز بیداری میں اضافہ کرنے پر مقامی قیادت فراہم کرنے پر پنچایتوں کے رول کو سراہا۔ انہوں نے دیہی بھارت کو وبا سے باہر رکھنے کی ضرورت کو ایک بار پھر دہرایا۔ جناب مودی نے پنچایتوں سے کہا کہ وہ رہنما خطوط پر مکمل عمل درآمدکو یقینی بنائیں جو وقتاً فوقتاً جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ا
یک بار پھر کہا کہ اس بار ہمارے پاس ویکسین کی ڈھال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ گاؤوں میں ہر شخص کے ٹیکہ لگ گیا ہے اور ہر احتیاط کر لی گئی ہے۔
एक साल पहले जब हम पंचायती राज दिवस के लिए मिले थे, तब पूरा देश कोरोना से मुकाबला कर रहा था।
तब मैंने आप सभी से आग्रह किया था कि आप कोरोना को गांव में पहुंचने से रोकने में अपनी भूमिका निभाएं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2021
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کوئی بھی کنبہ بھوکہ نہ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت ہر غریب شخص کو مئی اور جون کے مہینوں میں مفت راشن فراہم ہوگا۔ اس اسکیم سے 80 کروڑ افراد کو فائدہ ہوگا۔ اور مرکز اس اسکیم پر 26000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کر رہا ہے۔
इस मुश्किल समय में कोई भी परिवार भूखा ना सोए, ये भी हमारी जिम्मेदारी है।
कल ही भारत सरकार ने प्रधानमंत्री गरीब कल्याण योजना के तहत मुफ्त राशन देने की योजना को फिर से आगे बढ़ाया है।
मई और जून के महीने में देश के हर गरीब को मुफ्त राशन मिलेगा: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2021
وزیراعظم نے چھ ریاستوں میں سوامتوا یوجنا کے اثرات کا ذکر کیا جہاں اس یوجنا کا آغاز محض ایک سال کے اندر اندر کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت پورے گاؤں کی املاک کا ڈرون کے ذریعے سروے کیا گیا ہے اور مالکان کو پراپرٹی کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔ آج 4.09 لاکھ لوگوں کو 5 ہزار سے زیادہ گاؤوں میں اس طرح کے پراپرٹی کارڈز دیئے گئے ہیں۔ اس اسکیم کی وجہ سے گاؤوں میں ایک نیا اعتماد پیدا ہوا ہے کیونکہ جائیداد سے متعلق دستاویزات کی وجہ سے غیریقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور جائیداد سے متعلق تنازعات کے امکانات بہت کم رہ گئے ہیں جبکہ غریب لوگ استحصال اور بدعنوانی سے محفوظ ہو گئے ہیں۔ اس سے قرض لینے کے امکانات میں بھی آسانی پیدا ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا “ایک طرح سے اس اسکیم سے غریب طبقے کی سکیورٹی کی یقین دہانی ہوگی۔ غریب اور گاؤوں کی منصوبہ بند ترقی اور ان کی معیشت کی حفاظت کی یقین دہانی ہوگی۔” انہوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ سروے آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کریں اور جہاں کہیں ضرورت ہو ریاستی قوانین میں تبدیلی لائیں۔ انہوں نے بینکوں سے کہا کہ وہ پراپرٹی کارڈ کو ایک ایسی شکل دے کر آسان قرضوں کو یقینی بنائیں، جو قرض کی شرائط کے لیے آسانی سے قابل قبول ہوں۔
وزیراعظم نے دوہرایا کہ ترقی اور ثقافتی قیادت ، ہمیشہ ہمارے گاؤوں کے ساتھ رہی ہے اس وجہ سے مرکز اپنی تمام پالیسیوں اور اقدامات میں گاؤوں کو مرکزی حیثیت دے رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ” ہماری کوشش ہے کہ جدید بھارت کے گاؤوں کو باصلاحیت اور خود انحصار ہونا چاہیے۔
हमारे देश की प्रगति और संस्कृति का नेतृत्व हमेशा हमारे गाँवों ने ही किया है।
इसीलिए, आज देश अपनी हर नीति और हर प्रयास के केंद्र में गाँवों को रखकर आगे बढ़ रहा है।
हमारा प्रयास है कि आधुनिक भारत के गाँव समर्थ हों, आत्मनिर्भर हों: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2021
پنچایتوں کے رول میں اضافے کے اقدامات کا ذکر کیا ۔ پنچایتوں کو نئے حقوق دیئے جا رہے ہیں اور انہیں فائبر نیٹ نے سے جوڑا جا رہا ہے۔ ہر گھر میں نل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کرنے کےلیے جل جیون مشن میں ان کا رول بہت اہم ہے۔ اسی طرح ہر غریب شخص کو پکا گاؤں فراہم کرنے یا دیہی روزگار اسکیمیں پنچایتوں کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے پنچایتوں کی بڑھتی ہوئی مالی خود مختاری کے بارے میں بھی بات کی۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے پنچایتوں کے لیے 2.25لاکھ کروڑ روپے کی بے مثال رقم مختص کی ہے۔ اس سے کھاتوں میں اور زیادہ شفافیت آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنچایتی راج کے وزارت نے ای – گرام سوراج کے ذریعے آن لائن ادائیگی کے انتظامات کیے ہیں۔ اب سبھی ادائیگیاں سرکاری مالی بندوبست نظام (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے کی جائیں گی۔ اسی طرح، آن لائن آڈٹ سے بھی شفافیت کی یقین دہانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی پنچایتوں نے خود کو پی ایف ایم ایس سے مربوط کیا ہے اور دوسروں سے بھی کہا ہے کہ وہ یہ سب جلد از جلد کریں۔
آزادی کے 75 سال کی تقریبات کے آغاز کا ذکر کرتےہوئے وزیراعظم نے پنچایتوں سے کہا کہ وہ چیلنجوں کے اس دور میں ترقی کی طرف پیش کرتے رہیں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے گاؤوں کی ترقی کے لیے نشانے طے کریں اور مقررہ وقت کے اندر انہیں پورا کریں۔
Addressing a programme on #PanchayatiRajDiwas. Watch. https://t.co/8oZuBNWf37
— Narendra Modi (@narendramodi) April 24, 2021
سوامتوا اسکیم کے بارے میں
سوامتوا (گاؤں کا سروے اور دیہی علاقوں میں بہتر ٹکنالوجی کا جائزہ ) کا آغاز وزیراعظم نے 24 اپریل 2020 کو کیا تھا۔ اس اسکیم کا آغاز سماجی اور اقتصادی ، بااختیاری اور خود منحصر دیہی بھارت کو فروغ دینے کے لیے مرکزی شعبے کی ایک اسکیم کے طور پر کیا گیا تھا۔ اسکیم میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ جائزے اور سروے کے جدید تکنیکی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے دیہی بھارت کی کایا پلٹ کر دے۔ اس سے قرض لینے کے لیے اور دیگر مالی فائدے حاصل کرنے کی غرض سے دیہی لوگوں کی طرف سے ایک مالی اثاثے کے طور پر جائیداد کو استعمال کرنے کے لیے راستہ ہموار ہوگا۔ اس اسکیم میں 2021 سے 2025 کے درمیان پورے ملک کے تقریباً 6.62 گاؤوں کو شامل کیا جائے گا۔
اسکیم کی شروعات مرحلے پر 2021-2020 کے درمیان مہاراشٹر، کرناٹک، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور پنجاب اور راجستھان کے کچھ منتخبہ گاؤوں میں عمل درآمد کیا گیا تھا۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –3927
Addressing a programme on #PanchayatiRajDiwas. Watch. https://t.co/8oZuBNWf37
— Narendra Modi (@narendramodi) April 24, 2021
पंचायती राज दिवस का ये दिन ग्रामीण भारत के नवनिर्माण के संकल्पों को दोहराने का एक महत्वपूर्ण अवसर होता है।
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2021
ये दिन हमारी ग्राम पंचायतों के योगदान और उनके असाधारण कामों को देखने, समझने और उनकी सराहना करने का भी दिन है: PM @narendramodi
एक साल पहले जब हम पंचायती राज दिवस के लिए मिले थे, तब पूरा देश कोरोना से मुकाबला कर रहा था।
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2021
तब मैंने आप सभी से आग्रह किया था कि आप कोरोना को गांव में पहुंचने से रोकने में अपनी भूमिका निभाएं: PM @narendramodi
आप सभी ने बड़ी कुशलता से, ना सिर्फ कोरोना को गांवों में पहुंचने से रोका, बल्कि गांव में जागरूकता पहुंचाने में भी बहुत बड़ी भूमिका निभाई।
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2021
इस वर्ष भी हमारे सामने चुनौती गांवों तक इस संक्रमण को पहुंचने से रोकने की है: PM @narendramodi
जो भी गाइडलाइंस समय-समय पर जारी होती हैं उनका पूरा पालन गांव में हो, हमें ये सुनिश्चित करना होगा।
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2021
इस बार तो हमारे पास वैक्सीन का एक सुरक्षा कवच है।
इसलिए हमें सारी सावधानियों का पालन भी करना है और ये भी सुनिश्चित करना है कि गाँव के हर एक व्यक्ति को वैक्सीन की दोनों डोज़ लगे: PM
इस मुश्किल समय में कोई भी परिवार भूखा ना सोए, ये भी हमारी जिम्मेदारी है।
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2021
कल ही भारत सरकार ने प्रधानमंत्री गरीब कल्याण योजना के तहत मुफ्त राशन देने की योजना को फिर से आगे बढ़ाया है।
मई और जून के महीने में देश के हर गरीब को मुफ्त राशन मिलेगा: PM @narendramodi
हमारे देश की प्रगति और संस्कृति का नेतृत्व हमेशा हमारे गाँवों ने ही किया है।
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2021
इसीलिए, आज देश अपनी हर नीति और हर प्रयास के केंद्र में गाँवों को रखकर आगे बढ़ रहा है।
हमारा प्रयास है कि आधुनिक भारत के गाँव समर्थ हों, आत्मनिर्भर हों: PM @narendramodi
इस वर्ष हम आज़ादी के 75वें वर्ष में प्रवेश करने वाले हैं।
— PMO India (@PMOIndia) April 24, 2021
हमारे सामने चुनौतियां ज़रूर हैं, लेकिन विकास का पहिया हमें तेज़ गति से आगे बढ़ाते रहना है।
आप भी अपने गांव के विकास के लक्ष्य तय करें और तय समयसीमा में उन्हें पूरा करें: PM @narendramodi