نئی دہلی، 4 جون 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ماریشیس کےوزیراعظم عزت مآب پروند کمار جگناتھ سے فون پر بات چیت کی اور ان کے والد سر انیرودھ جگناتھ کے انتقال پر تعزیت کے اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ماریشیس میں سر انیرودھ کی طول مدتی عوامی خدمات کا ذکر کیا جس کے دوران انہوں نے کئی سال تک وزیراعظم اور صدر دونوں عہدوں پر خدمات انجام دیں۔
بھارت میں تمام سیاسی جماعتوں نے سر انیرودھ جگناتھ کے لئے بہت زیادہ احترام کے جذبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کی ماریشیس کے ساتھ خصوصی دوستی کے معاملے میں بنیادی رول ادا کرنے کے لئے ان کی ستائش کی۔
سر انیرودھ جگناتھ کو ’ایک پراؤڈ پرواسی بھارتیہ‘ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو انہیں پرواسی بھارتیہ سمان اور پدم ویبھوشن دونوں سے نوازنےکا موقع ملا۔
دونوں لیڈروں نے سر انیرودھ کی وراثت کی یاد میں دونوں ملکوں کے خصوصی دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا بنانے کے لئے عہد بندی کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-5151
I called @MauritiusPM Pravind Jugnauth to convey heartfelt condolences on the sad demise of Sir Anerood Jugnauth. He will be remembered as one of the tallest leaders of the Indian Ocean Region and a principal architect of India's special friendship with Mauritius.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 4, 2021