وزیر اعظم نے آج کولمبو میں واقع صدارتی سیکرٹریٹ میں سری لنکا کے صدرعزت مآب انورا کمارا ڈسانائیکا کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ مذاکرات سے قبل انڈیپینڈنس اسکوائر پر وزیراعظم کا رسمی استقبال کیا گیا۔ ستمبر 2024 میں صدر ڈسنائیکا کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم سری لنکا کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہیں۔
2. دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تاریخ سے وابستہ اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی خصوصی اور قریبی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر محدود اور وفود کی سطح پر تفصیلی بات چیت کی ۔ انہوں نے باہمی روابط، ترقیاتی تعاون، اقتصادی تعلقات، دفاعی تعلقات، مفاہمت اور ماہی گیروں کے مسائل کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کی پڑوس کی پہلی پالیسی اور وژن مہاساگر میں سری لنکا کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سری لنکا کی اقتصادی بحالی اور استحکام میں مدد کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم سے آگاہ کیا۔
3. بات چیت کے بعد، دونوں رہنماؤں نے ورچوئل انداز میں کئی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان میں پورے سری لنکا میں مذہبی مقامات پر نصب 5000 سولر روف ٹاپ اکائیوں اور دمبولا میں درجہ حرارت پر قابو پانے والے گودام کی سہولت شامل ہے۔ انہوں نے ورچوئل انداز میں 120 میگاواٹ سمپور سولر پاور پروجیکٹ کے آغاز کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
4. دونوں رہنماؤں نے مشرقی صوبے میں توانائی، ڈیجیٹل کاری ، دفاع، صحت اور کثیر شعبہ جاتی امداد کے شعبوں میں سات مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعظم نے ترنکومالی میں تھیروکونیشورم مندر، انورادھا پورہ میں سیکرڈ سٹی پروجیکٹ اور نوارا ایلیا میں سیتا ایلیا مندر کمپلیکس کی ترقی کے لیے حمایت کا اعلان کیا۔ صلاحیت سازی اور اقتصادی مدد کے شعبوں میں، سالانہ 700 اضافی سری لنکائی شہریوں کو تربیت دینے کے لیے ایک جامع پیکج، اور قرض کی تنظیم نو پر دو طرفہ ترمیمی معاہدوں کے اختتام کا بھی اعلان کیا گیا۔ دونوں ممالک کے مشترکہ بدھ وراثت کو مدنظر رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ گجرات سے بھگوان بدھ کے مقدس آثار ویساک کے عالمی دن کی تقریبات کے لیے سری لنکا جائیں گے۔ مفاہمتی عرضداشتوں اور اعلانات کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ ت ع (
9584
Substantial ground has been covered since President Dissanayake visited India, particularly in sectors like energy, solar power, technology and more. In our talks today, we discussed ways to add more momentum to linkages in security, trade, agriculture, housing, culture and other… pic.twitter.com/tPembAxu8B
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2025
Held extensive and productive talks with President Anura Kumara Dissanayake in Colombo. A few months ago, President Dissanayake chose India as the place for his first overseas visit after becoming President. Now, I have the honour of being the first foreign leader he is hosting… pic.twitter.com/dQnGZVcClW
— Narendra Modi (@narendramodi) April 5, 2025
PM @narendramodi held fruitful talks with President @anuradisanayake in Colombo. The two leaders reviewed the full spectrum of India-Sri Lanka bilateral relations and explored avenues to deepen cooperation in sectors like energy, solar power, digital technology, trade,… pic.twitter.com/4sNtCSTvxr
— PMO India (@PMOIndia) April 5, 2025