Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے دھرم استھل میں منجوناتھ سوامی مندر میں پرارتھنا کی؛ اجائر میں عوامی جلسے سے خطاب کیا

وزیراعظم نے دھرم استھل میں منجوناتھ سوامی مندر میں پرارتھنا کی؛ اجائر میں عوامی جلسے سے خطاب کیا


نئی دہلی۔29  اکتوبر؛  وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج کرناٹک دورے کے پہلے مرحلے میں بنگلورو  پہنچے۔ وہ دھرم استھل گئے اور وہاں منجو ناتھ سوامی مندر میں پرارتھنا کی۔

اجائر میں ایک عوامی جلسے میں وزیراعظم نے پردھان منتری جن دھن یوجنا کے کھاتے داروں میں روپے کارڈ تقسیم کیے۔ انہوں نے ’’وطن عزیز کا تحفظ اور آئندہ نسل کو منتقلی‘‘ پروگرام کے آغاز کے لیے لوگو کی نقاب کشائی کی۔

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھگوان منجوناتھ سے پرارتھنا کرنے کا موقع حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی ہنر مندی کی ترقی کی صدی ہے۔ ہندوستان ایک نوجوان ملک ہے اس لیے ہمیں جغرافیائی بہتری کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سنتوں نے اداروں کو فروغ دیا ہے اور ان اداروں نے صدیوں سے سماج کی خدمت کی ہے۔

خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کو روپے کارڈ حوالے کرنے سے متعلق موقع کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیتل لین دین کی طرف لوگوں کے جوش کو دیکھ کر ان کو مسرت ہو رہی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے بھیم ایپ استعمال کرنے اور کیش لیس لین دین اپنانے کی استدعا کی۔ یہ ایمانداری اور دیانتداری کا دور ہے اور سسٹم سے فریب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہر ایک روپیہ اور حکومت ہند کا ہر وسیلہ ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہے۔ ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ ترقی کے ثمرات  عنوانی کے بغیر ان افراد تک پہنچے جو ان کے حقدار ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ پانی کا تحفظ آج اور اس دور میں ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہمیں فطرت کے ساتھ ہم آہنگی سے رہنے کو اہمیت دینی چاہیے اور فوری فوائد کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کرناٹک کے کسانوں سے پانی کی حفاظت والے ٹپکتی بوندوں والا طریقہ اپنانے کی درخواست کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح(

(29.10.2017; 16:24)

U-5399,