Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے  دبئی کے ولی عہد سے ملاقات کی

وزیراعظم نے  دبئی کے ولی عہد سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے ہندوستان-یو اے ای تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دبئی نے ہندوستان-یو اے ای جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے X پر لکھا،

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے مل کر خوشی ہوئی۔ دبئی نے ہندوستان-یو اے ای جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ یہ خصوصی دورہ ہماری گہری دوستی کی تصدیق کرتا ہے اور مستقبل میں مزید مضبوط تعاون کی راہ ہموار کرتا ہے۔

@HamdanMohammed

****

ش ح۔ ا م ۔ ج

U NO. 9676