Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے جی 7 سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو کناڈا کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی

وزیراعظم نے جی 7 سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو کناڈا کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی کے شلوس ایل مؤ میں جی 7 کی سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو 27 جون 2022 کو کناڈا کے وزیراعظم  عزت مآب جناب جسٹن ٹروڈیو کے ساتھ ایک دوطرفہ ملاقات کی ۔

مشترکہ اقدار کی حامل دو عظیم الشان جمہوری حکومتوں کے رہنماؤں کی حیثیت سے انہوں نے ایک نتیجہ خیز ملاقات کی ۔  اس ملاقات میں  انہوں نے ہندوستان۔ کناڈا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور تجارت،  اقتصادی رابطوں، سیکورٹی اور دہشت گردی مخالف تعاون ، اس کے ساتھ ساتھ  عوام سے عوام کے درمیان تعلقات  کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا ۔

ان رہنماؤں نے باہمی مفاد کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

 

*************

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.6964