وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جناب تھاکسن شیناواترا سے ملاقات کی۔ دونوں نے دفاع، تجارت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کے بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیراعظم نے کہا:
’’تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جناب تھاکسن شیناواترا سے مل کر بہت خوشی ہوئی، انہیں گورننس اور پالیسی سازی سے متعلق معاملات کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ ہندوستان کے بہت اچھے دوست بھی ہیں اور اٹل جی کے ساتھ ان کے نہایت پرخوشگوار تعلقات تھے۔
مسٹر شیناواترا اور میں نے بھارت-تھائی لینڈ تعاون اور اس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو کس طرح فائدہ پہنچ سکتا ہے اس سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی۔ ہم نے دفاع، تجارت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے بے پناہ امکانات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
@ThaksinLive‘‘
It was a delight to meet Mr. Thaksin Shinawatra, the former Prime Minister of Thailand. He has extensive experience in matters relating to governance and policy making. He is also a great friend of India and had a very warm relationship with Atal Ji.
Mr. Shinawatra and I talked… pic.twitter.com/jBJDZx6Ziw
— Narendra Modi (@narendramodi) April 3, 2025
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع ۔ ن م۔
U-9450