Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم  نے بی ایس ایف کے  یوم تاسیس کے موقع  پراس کے عملے کے اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بی ایس ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر، بی ایس ایف کے عملے کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے تحفظ اورانتہائی مستعدی کے ساتھ ہمارے ملک کی خدمت کرنے کے دوران، بی ایس ایف کے غیرمعمولی کارناموں سے متعلق ریکارڈ کابھی اعتراف کیا۔

ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

‘‘ @BSF_India کے سبھی اہلکاروں اوران کے اہل خانہ کو یوم تاسیس کی مبارکباد ۔ یہ ایک ایسی فورس ہے کہ جس کابھارت کے تحفظ اورہمارے ملک کی انتہائی مستعدی کے ساتھ خدمت کرنے کا غیرمعمولی کارناموں کا ایک شاندار ریکارڈ ہے ۔میں قدرتی آفات جیسی چنوتیوں سے بھری متعدد صورت حال کے دوران بی ایس ایف کے لائق تحسین کاموں کی بھی ستائش کرتاہوں ۔’’

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -13152