Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ایشیائی کھیل 2022 میں 50 میٹر رائفل 3 پی مقابلے میں مردوں کی ٹیم کے ذریعے سونے کاتمغہ جیتنے پر خوشی کااظہار کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہانگژو میں ایشیائی کھیل 2022میں مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پیز ٹیم مقابلے میں سونے کاتمغہ جیتنے اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سوپنیل کوسالے، ایشوری پرتاپ سنگھ تومر اور اکھل شیوران کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ہے:

’’شاندار جیت، گراں قدر گولڈ اور ایک عالمی ریکارڈ! ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے 50 میٹر رائفل 3 پیز ٹیم مقابلے میں سوپنیل کوسالے، ایشوری پرتاپ سنگھ تومر اور اکھل شیوران کو فاتح بننے پرمبارکباد۔انہوں نے غیرمعمولی لگن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘

 

———————–

ش ح۔ و ا  ۔ ع ن

U NO: 10094