Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لئےپہلوان امن شیراوت کو مبارکباد دی


وزیراعظم جناب نریند رمودی نےایشیائی کھیلوں میں آج مردوں کی کشتی کے 75 کلو گرام کے زمرے کےمقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لئے پہلوان امن شیراوت کو   مبارکباد دی ہے۔

انھوں نے شیراوت کی تکنیک کے غیر معمولی مظاہرے کی ستائش کی، جس سے یہ حیرت انگیز کامیابی حاصل ہوئی۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا  ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا؛

’’مردوں کی کشتی کے 75 کلوگرام کے زمرے میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے کے لئے امن شیراوت کو بہت بہت مبارکباد!

ان کی تکنیک کے غیر معمولی مظاہرے کی بدولت  یہ حیرت انگیز کامیابی حاصل ہوئی، جو ان کی سخت محنت اور ٹریننگ کا ثبوت ہے۔‘‘

*****

ش ح۔ ن ر (07.10.2023)

U NO:10487