Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے اٹل بہاری واجپئی میڈیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا


 

نئیدہلی۔25؍دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی  لکھنؤ میں آج  اٹل بہاری واجپئی میڈیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ایک کتبے کی نقاب کشائی کی۔ اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزرائے اعلیٰ اور  دیگر سرکردہ شخصیتیں اس موقع پر موجود تھیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ یہ اتفاق ہے کہ اچھی حکمرانی کے دن اس عمارت میں اٹل جی کے مجسمے کی   نقاب کشائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا   کہ ان کے اس عالیشان مجسمے سے لوگوں کو اچھی حکمرانی  اور عوامی خدمات  کے لئے  لوک بھون میں کام کرنے کا جذبہ فراہم ہوگا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ چوں کہ  لکھنؤ برسوں تک اٹل جی کا پارلیمانی حلقہ رہا، لہٰذا  اٹل جی کے لئے وقف صحت سے متعلق تعلیم  کے  ادارے کا سنگ بنیاد رکھنا ان کی خوش نصیبی ہے۔  وزیراعظم نے  یاد کیا کہ اٹل جی  کہا کرتے تھے کہ زندگی کو  ٹکڑوں میں نہیں دیکھا جاسکتا ، اسے مجموعی طور پر دیکھاجانا چاہئے۔  انہوں نے کہا ، یہی بات  حکومت پر بھی صادق آتی ہے اور یہی بات  اچھی حکمرانی پر بھی صادق آتی ہے۔ اچھی حکمرانی اس وقت تک ممکن نہیں  ہے جب تک کہ ہم مسائل کو  مجموعی اعتبار سے نہ سمجھیں۔ 

وزیراعظم نے صحت کے شعبے سے متعلق حکومت کے مستقبل کے خاکے کاذکرکیا جس کے تحت  بیماریوں کی روک تھام کے  حفظان صحت پر کام کیا جارہا ہے  ، مناسب خرچ والے حفظان صحت کو وسعت دی جارہی ہے ، دواؤں اور طبی  آلات کی سپلائی  پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے  جس کے تحت  اس شعبے کی ہر مانگ کے پیش نظر سپلائی کو یقینی بنایاجارہا ہے اور  یہ سب کام مشن کے اندازمیں   کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا  کہ سوچھ بھارت سے یوگ تک ، اُجّولا سے فٹ انڈیا موومنٹ تک او ر ان سب کے ساتھ  آیوروید کو فروغ دینا، اس طرح کے ہر قدم کے ذریعے  بیماریوں کی روک تھام میں  اہم طور پر  تعاون کیاجارہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک کے  دیہی علاقو ں میں  تندرستی کے ایک لاکھ 25 ہزار  سے زیادہ مراکز کی تعمیر کی جارہی ہے جو بیماریوں کی روک تھام سے متعلق حفظان صحت  کی کنجی ہے۔  یہ مراکز  بیماریوں کی ابتدائی علامتوں کو سمجھ کر   شروع میں  ابتدائی علاج میں  کافی مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا آیوشمان بھارت  کی وجہ سے ملک کے  تقریباً 7 لاکھ غریب عوام کو  مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ جن میں سے تقریباً گیارہ لاکھ  مراکز  صرف اترپردیش میں ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ گاؤوں سے گاؤوں تک صفائی ستھرائی اور صحت سے  متعلق  سہولیات کو قابل رسائی بنانے کیلئے ، حکومت کی طرف سے یہاں شروع کی گئی  یہ مہم   اترپردیش کے عوام کی زندگی کو آسان بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت کی اچھی حکمرانی  کا مطلب ہے  ہر ایک سنوائی  ،خدمات کی ہر شہری کو فراہمی،  ہر ایک بھارتی کو موقع کی فراہمی، ہر شہری میں محفوظ ہونے کااحساس اور حکومت کے ہرنظام میں  ، رسائی کی یقین دہانی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کے برسوں میں  ہم نے حقوق پر سب سے زیادہ زور دیا ہے ۔ انہوں نے اترپردیش کے عوام سے درخواست کی کہ ہمیں  اب اپنے فرائض اور ذمہ داریوں پر  برابر کا زور دینا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں حقوق اور ذمہ داریوں کو ایک ساتھ  یاد رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی تعلیم اور قابل رسائی تعلیم ہمارا حق ہے لیکن  تعلیم کے اداروں کی حفاظت، اساتذہ کا احترام ہماری ذمہ داریاں ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ ہمیں  اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہئے، اپنے مقاصد کو حاصل کرنا چاہئے اور یہ  اچھی حکمرانی کے  دن کے موقع پر ہمارا عزم ہوناچاہئے، یہی  عوام کی  امیدیں ہیں اور یہی  اٹل جی کا جذبہ بھی تھا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-6034