Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے آیوش مان بھارت کے آغاز کی تیاریوں کاجائزہ لیا

وزیراعظم نے آیوش مان بھارت کے آغاز کی تیاریوں کاجائزہ لیا


 

نئی دہلی ،6؍مارچ :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے پیرکے روز ، حالیہ مرکزی بجٹ میں اعلان کی گئی قومی صحتی تحفظ اسکیم آیوش مان بھارت کے آغازسے قبل کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔

          دوگھنٹے سے زائد چلنے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ، وزیراعظم کے دفترکے سرکردہ افسران، وزار صحت اورکنبہ بہبود اور نیتی آیوگ کے افسران نے  اس اسکیم کے آسان نفاذ کے سلسلے میں وزیراعظم کو ، اب تک کئے  گئے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

          اس اسکیم کے تحت ہرکنبے کو 5لاکھ روپے کا کور فراہم کرایاجائیگا ۔ اس کے تحت 10کروڑسے زائد غریب اور نادارکنبوں کوفائدہ پہنچانے کا نشانہ مقررکیاگیاہے ۔  مستفدین پورے بھارت  میں  بغیرنقد ادائیگی کے فوائد  حاصل کرسکیں گے ۔

          وزیراعظم نے صحت اور صحت سے متعلق مراکز کے توسط سے  جامع بنیادی حفظان صحت خدمات کی فراہمی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

          وزیراعظم نے افسران سے کہاکہ وہ ایک باقاعدہ طورپرڈیزائن کردہ اورنشان زد اسکیم کے ساتھ کام کریں تاکہ ناداروں اورمعاشروں کے کمزورطبقات کو فائدہ حاصل ہوسکے ۔

U-1207