نئی دہلی ،6؍مارچ :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے پیرکے روز ، حالیہ مرکزی بجٹ میں اعلان کی گئی قومی صحتی تحفظ اسکیم آیوش مان بھارت کے آغازسے قبل کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔
دوگھنٹے سے زائد چلنے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ، وزیراعظم کے دفترکے سرکردہ افسران، وزار صحت اورکنبہ بہبود اور نیتی آیوگ کے افسران نے اس اسکیم کے آسان نفاذ کے سلسلے میں وزیراعظم کو ، اب تک کئے گئے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس اسکیم کے تحت ہرکنبے کو 5لاکھ روپے کا کور فراہم کرایاجائیگا ۔ اس کے تحت 10کروڑسے زائد غریب اور نادارکنبوں کوفائدہ پہنچانے کا نشانہ مقررکیاگیاہے ۔ مستفدین پورے بھارت میں بغیرنقد ادائیگی کے فوائد حاصل کرسکیں گے ۔
وزیراعظم نے صحت اور صحت سے متعلق مراکز کے توسط سے جامع بنیادی حفظان صحت خدمات کی فراہمی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
وزیراعظم نے افسران سے کہاکہ وہ ایک باقاعدہ طورپرڈیزائن کردہ اورنشان زد اسکیم کے ساتھ کام کریں تاکہ ناداروں اورمعاشروں کے کمزورطبقات کو فائدہ حاصل ہوسکے ۔
U-1207
At a high level meeting, we had extensive deliberations on aspects relating to Ayushman Bharat. It is our commitment to provide top quality healthcare to the people of India. https://t.co/KgjKTGkD5T
— Narendra Modi (@narendramodi) March 6, 2018