Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے آئی آئی ٹی مدراس کے 56ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا


وزیراعظم نے کہا میں آپ کی آنکھوں میں مستقبل کے خواب دیکھ سکتا ہوں

آپ  عالمی سطح پر برانڈ انڈیا کو مزید مضبوط   بنارہے ہیں:وزیراعظم

ہندستان کی اختراع ، معاشیات    اور افادیت   کا بہترین مرکب ہے:وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ   آپ کہیں بھی کام کریں   ، کہیں بھی رہیں ، اس سے فرق نہیں پڑتا   لیکن   اپنی    مادروطن کی ضرورتوں کو بھی ذہن میں رکھیں

 

نئی دہلی، 30 ستمبر 2019/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، مدراس کے   56ویں جلسہ  تقسیم اسناد میں   شرکت کی۔  

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ‘‘میرے سامنے   ایک منی انڈیا بھی ہے اور  نیو انڈیا    کا جذبہ بھی ہے۔ اس میں توانائی     بھی ہے، شان بھی ہے اور مثبت رویہ بھی۔  میں آپ کی آنکھوں میں  مستقبل کے خواب دیکھ سکتا ہوں۔  میں  آپ کی آنکھوں میں ہندستان کی تقدیر دیکھ سکتا ہوں’’۔ تعلیم مکمل کرنے  والے   طلبا کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے    وزیراعظم نےمعاون  اسٹاف کی بھی ستائش کی،‘‘میں   معاون اسٹاف کے رول    پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں ۔یہ وہ  خاموش لوگ ہیں  جنہوں نے پس منظر میں رہ کر آپ کا کھانا تیار کیا،  کلاسوں کو  صاف ستھرا رکھا، ہاسٹلوں کو صاف ستھرا رکھا’’۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندستان کے نوجوانوں کی صلاحیت پر اعتماد کیا جاتا   ہے۔  انہوں نے کہا‘‘ امریکہ کے میرے دورے کے دوران   مذاکرات میں    ایک بات یکساں تھی، نیو انڈیا کے بارے میں    امید کی فضا تھی۔ ہندستانی برادری نے دنیا بھر میں ،خصوسی  طور پر سائنس  ، ٹکنالوجی اور اختراع کے شعبے میں  ، اپنی ایک پہچان بنائی ہے۔اس کو کون تقویت پہنچا رہا ہے؟   ان میں زیادہ تر   آپ کے آئی آئی ٹی سینئر شامل ہیں۔  آپ  عالمی سطح پر برانڈ انڈیا کو  مضبوط بنا رہے ہیں’’۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ‘‘آج ہندستان    پانچ  ٹریلین   ڈالر کی معیشت بننے کا خواہش مند ہے،آپ   کے  اختراع اور  ٹکنالوجی کی خواہش    اس خواب کو  تقویت پہنچاہیں گے۔  بہت زیادہ باصلاحیت معیشت بن جانا ہندستان  کی بنیاد بن جائے گا۔  ہندستان  کا اختراع   معاشیات اور افادیت  کا   ایک شاندار   مرکب ہے’’۔

انہوں نے کہا کہ    ہم نے اپنے ملک میں    تحقیق اور اختراع کے لئے  ایک زبردست ایکو سسٹم    تیار کرنے کے لئے کا م کیا ہے۔  کئی اداروں میں  اٹل انکیوبیشن مراکز  تیار کئے جارہے ہیں۔  آئندہ اقدام    اسٹارٹ اپس  کے لئے بازار تلاش کرنے کا ہے۔ وزیراعظم نے   کہا  ‘‘آپ کی سخت محنت نے نا ممکن کو ممکن بنایا ہے  ، آپ کے سامنے بہت سے مواقع ہیں، وہ سبھی   آسان نہیں ہے۔  کبھی  خواب دیکھنا بند نہ کرو۔ اپنے آپ کو چیلنج کرتے رہو۔  اس طرح آپ   اپنے  آپ کو بہتر بناسکتے ہیں ’’۔

وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  ‘‘آ پ کہیں کام کرتے ہوں،  کہیں رہتے ہوں،   اس سے فرق  نہیں  پڑتا، آپ  اپنی مادر وطن، آپ کی مدرانڈیا      کی ضرورتوں کو بھی ذہن میں رکھیں۔یہ سوچئے کہ آپ کے کام   ، تحقیق ،  اختراع سے    آپ کی  مادروطن کی مدد ہوگی۔ یہ آپ کی سماجی ذمہ داری  بھی ہے’’۔ 

وزیراعظم نے کہا ‘‘   آج   ایک معاشرے کے طور پر ، ہم   ایک ہی بار استعمال کئے جانے والے    پلاسٹک کو چھوڑنا چاہتےہیں۔ اس کے بدلے میں   ایسی ماحولیات کے موافق   چیز لائیں جو   اس کی طرح کی استعمال کی جاسکتی ہو، لیکن اس کے     ایسے نقصانات نہ ہوں  ۔ یہی موقع ہے جب ہم آپ جیسے نوجوان موجدوں کی طرف دیکھتے ہیں۔   جب ٹکنالوجی    ڈاٹا سائنس  ، تشخیص  رویوں سے متعلق سائنس   اور میڈیسن   کے ساتھ چلتی ہے تو  دلچسپ   باتیں سامنے آسکتی ہیں’’۔  

سوامی وویکا نند کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا  ‘‘دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں-ایک وہ جو جیتے ہیں اور دوسرے وہ    جن کا وجود ہوتا ہے’’۔  انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں وہی    ایک کامیاب اور بھرپور زندگی گزارتے ہیں۔   

وزیراعظم جنا ب نریندر مودی نے    اپنے خطاب کا اختتام    کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور  تدریس   ایک مسلسل عمل ہے۔ انہوں نے طلبا سے درخواست کی کہ وہ     اس انسٹی ٹیوٹ کو چھوڑنے کے بعد بھی سیکھنے اور پتہ لگانے کا کام جاری رکھیں۔

PM @narendramodi addressing at @iitmadras convocation. pic.twitter.com/RVjGUisuOc

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ا گ ۔ ج۔

U- 4409