Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے اُدے پور میں متعدد بڑے ہائی وے پراجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا

وزیراعظم نے اُدے پور میں متعدد بڑے ہائی وے پراجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا

وزیراعظم نے اُدے پور میں متعدد بڑے ہائی وے پراجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا


جناب نریندر مودی نے پردیپ گورو کیندر کا دورہ بھی کیا 

نئی دہلی،29؍ اگست   ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان میں اُدے پور کے مقام پر متعدد بڑے ہائی وے پراجیکٹوں کا افتتاح کیا اور بہت سوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ میواڑ کی ’’ویر بھومی‘‘ آکر بڑی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ عوام ان چیلنجوں پر قابو پالیں گے اور مزید تندہی کے ساتھ آگے قدم بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج ایک ہی تقریب میں  15 ہزار کروڑ روپے کے پراجیکٹوں کا یا تو افتتاح کیا جا رہا ہے یا ان کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بنیادی ڈھانچے کے پراجیکٹوں کے التوا کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ خاص طورپر کنیکٹی ویٹی پراجیکٹوں کا ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک جیسے پراجیکٹ لوگوں کی زندگی میں نئی روح پھونک دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے گولڈن کواڈری لیٹرل کا ذکر کیا، جس کی شروعات سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی نے کی تھی اور کہا کہ اس سے لوگوں کو مارکیٹوں سے منسلک کرنے کی بدولت عوام کوفائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی بہتر کنکٹی ویٹی کے ذریعے سیاحت کے تعلق سے راجستھان کو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے، جس سے روزگار پیدا ہوگا۔

وزیراعظم نے پردھان منتری اجولا یوجنا کا ذکر کیا، جس کے تحت  دیہی کنبوں کو ایل پی جی  کے کنکشن دیئے جا رہے ہیں، جس سے خواتین کو خاص طور پر فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جی ایس ٹی نے قوم کی معیشت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچایا ہے اور اس طرح بین ریاستی سرحدوں پر لمبی قطاروں میں لگنے والا وقت ختم ہو گیا ہے۔

بعد میں وزیراعظم نے پرتاپ گورو کیندر کا دورہ کیا، جس میں میواڑ کی سابق ریاست کے عظیم راجہ  مہارانا پرتاپ کی کامیابیوں ، ان کی زندگی اور ان کی جرأت مندی کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ج  ۔ ک ا 

U- 4251