Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے اسکیٹ مردوں کے شوٹنگ ایونٹ میں تاریخ ساز چاندی کا تمغہ جیتنے پر اننت جیت سنگھ ناروکا کو مبارکباد دی


  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں اسکیٹ مینز شوٹنگ ایونٹ میں تاریخ ساز سلور میڈل جیتنے پر اننت جیت سنگھ ناروکا کو مبارکباد دی ہے۔

ایک ایکس پوسٹ میں ، وزیر اعظم نے کہا:

’’ہمارے ایتھلیٹس ایشین گیمز میں تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

اسکیٹ مینز شوٹنگ ایونٹ میں تاریخی سلور میڈل جیتنے پر اننت جیت سنگھ ناروکا کو مبارکباد۔ یہ کسی بھی ایشیائی کھیلوں میں اس ایونٹ میں بھارت کی طرف سے جیتا گیا پہلا تمغہ ہے۔

یہ کامیابی آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے۔‘‘

***

(ش ح  ع ا  ع ر)

U. No. 10055