Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات کی

وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16 ویں برکس سربراہ کانفرنس کے پہلو بہ پہلو آج کزان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے عزت مآب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو  اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد  پیش کی۔ انہوں نے برکس خاندان میں ایران کا خیرمقدم بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چابہار بندرگاہ کے طویل مدتی معاہدے پر دستخط کو دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی از سر نو تعمیر و ترقی اور وسطی ایشیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کو بڑھانے کے لیے اس کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

ان رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے اس تنازع کے وسیع ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہندوستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے شہریوں کی حفاظت  اور اس تنازع کے حل میں سفارت کاری کے کردار پر بھی زور دیا۔

ان رہنماؤں نے برکس اور ایس سی او سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز میں اپنا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نے صدر پزشکیان کو جلد از جلد بھارت  کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ صدر پزشکیان نے یہ دعوت قبول کر لی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح ۔ع ر

U-1613