Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے آنجہانی محترمہ بلجیت کور تلسی جی کی تحریر کردہ کتاب ’دی رامائن آف شری گورو گووند سنگھ جی‘ کی پہلی کاپی وصول کی


نئی دہلی،  9 جولائی 2021،   وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے معروف وکیل جناب کے ٹی ایس تلسی جی  کی والدہ آنجہانی محترمہ بلجیت کور تلسی جی کی  تحریر کردہ کتاب ’دی رامائن آف شری گورو گووند سنگھ جی‘ کی پہلی کاپی وصول کی۔اپنے ٹوئٹس میں وزیراعظم نے کہا  ’’معروف وکیل جناب کے ٹی ایس تلسی جی  کی والدہ آنجہانی محترمہ بلجیت کور تلسی جی کی  تحریر کردہ کتاب ’دی رامائن آف شری گورو گووند سنگھ جی‘ کی پہلی کاپی موصول ہوئی۔ یہ کتاب آئی جی این سی اے نے شائع کی ہے۔

بات چیت کے دوران جناب کے ٹی ایس تلسی جی نے سکھ مذہب کے عظیم عقائد کے بارے میں بتایا اور انہوں نے  گربانی کے شبد بھی پڑھے۔ ان کے انداز نے مجھے بہت متاثر کیا۔ یہاں پر ایک آڈیو دیا جارہا ہے  https://t.co/0R9z836sLi‘‘۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6394