Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے آنجہانی دیو  آنند کی  100 ویں یوم پیدائش  پر  بھارتی سنیما کے لئے اُن کے تعاون کو یاد کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  آنجہانی  دیو آنند کے  100  ویں یوم پیدائش پر  بھارتی سنیما کے لئے ان کے  تعاون کو یاد کیا ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر  پوسٹ  کیا ہے :

‘‘دیو آنند جی کو سدا بہار  ہیرو کے طور پر  یاد کیا جاتا ہے، قصہ گوئی کی ان کی  صلاحیت اور سنیما کے لئے  ان کا جذبہ بے مثال تھا۔ ان کی فلمیں  نہ صرف تفریح  کا باعث بنتی تھیں، بلکہ بدلتے ہوئے سماج اور  بھارت کی امنگوں  کی عکاسی کرتی تھیں۔ ان کی  سدا بہار کارکردگی  نسلوں کو متاثر کرتی رہے  گی۔  ان کی 100  ویں یوم پیدائش  پر  انہیں  یاد کرتے ہیں۔’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا – ق ر)

U-9965