Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس پر اس کے ناقابل تسخیر جذبے اور بہادری کو سلام کیا


وزیراعظم جناب نریند رمودی نے آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس پر آئی ٹی بی پی اہلکاروں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:

’’آئی ٹی بی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر، میں آئی ٹی بی پی اہلکاروں کے ناقابل تسخیر جذبے اور بہادری کو سلام کرتا ہوں۔ وہ  ہمارے ملک  و قوم کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، قدرتی آفات کے دوران ان کے قابل ستائش انسانی  اقدام، قوم کے تئیں ان کی اٹوٹ وابستگی کا  ثبوت ہے۔  وہ اسی لگن اور جذبے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ‘‘

*******

 

ش ح۔ ن ر

U NO: 174