نئی دہلی، 29 اکتوبر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹوکیوں میں بھارتی برادری سے گفت و شنید کی ہے۔ بھارتی افراد سے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے بھارت –جاپان کے ساتھ شراکت داری کے متعدد پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ جناب مودی نے جاپان کی جانب سے گرم جوشانہ میزبانی اور اپنے اعزاز میں دی گئی ضیافت کے لیے جاپان کے وزیر اعظم جناب شنزو آبے اور جاپان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے جاپان میں سکونت پذیر بھارتی برادری کو دیوالی کی مبارکباد بھی پیش کی۔
جاپان میں سکونت پذیر بھارتی برادری کو جاپان میں بھارت کا سفیر قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے بھارتی برادری سے گزارش کی کہ وہ آگے آکر بھارت میں سرمایہ کاری کرے اور اپنی مادر وطن سےثقافتی روابط برقار رکھے۔
گذشتہ چار برسوں کے دوران حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت لگاتار ہر مسئلے کا حل اور عالمی پیمانے پر اسے عملی جامہ پہنانے کے جوش و جذبے کے ساتھ کوشاں اور کارفرما ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے زیر نفاذ مثالی مالی شمولیت کے پروگرام خصوصاً جے اے ایم ( جن دھن یوجنا، موبائل ، آدھار) تثلیث اور ڈجیٹل لین دین کے ماڈل کی اب دنیا بھر میں ستائش ہورہی ہے۔
وزیراعظم نے بھارت کے کامیاب خلائی پروگرام کی زبردست کی حصولیابی کو اجاگر کیا اور بتایا کہ بھارت میں ایک مضبوط ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ‘میک ان انڈیا پروگرام کو بھارت کو الیکٹرانکس اور موٹر گاڑی مینو فیکچرنگ کے معاملے میں ایک عالمی مرکز کی حیثیت فراہم کررہا ہے۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ایک نئے بھارت کے قیام کے لئے اسمارٹ بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے عمل میں جاپان کا زبردست تعاون درکار ہے۔ انھوں نے بھارتی برادری سے گزارش کی کہ وہ بھارت اور جاپان کے مابین تعلقات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پوری محنت اور دیانتداری سے کام کریں۔ وزیر اعظم جاپان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
**********
U – 5526
Had a delightful interaction with the Indian community in Japan.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 29, 2018
The accomplishments of our diaspora make us very proud.
Talked at length about the rich history, robust present and strong future of India-Japan relations. https://t.co/9jdURuB6Il pic.twitter.com/BLiYLMepPq