نئی دلّی ،12 مارچ، 2022/
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی اور ان سبھی عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنھوں نے ناانصافی کے خلاف احتجاج اور ہمارے ملک کے عزت و وقار کا تحفظ کرنے کے لئے ڈانڈی مارچ کیا تھا۔
وزیراعظم نے اپنی سال 2019 کی اُس تقریر کو بھی شئیر کیا ، جو انھوں نے قومی نمک ستیہ گرہ میموریل کو قوم کے نام وقف کئے جانے کے موقع کی تھی۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے:
’’گاندھی جی اور اُن سبھی عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنھوں نے ناانصافی کے خلاف احتجاج اور قوم کی عزت و وقار کے تحفظ کے لئے ڈانڈی مارچ کیا تھا۔ سال 2019 کی اپنی اُس تقریر کو شئیر کررہا ہوں ، جوڈانڈی میں قومی نمک ستیہ گرہ میموریل کو قوم کے نام وقف کئے جانے کے موقع پر کی تھی۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO: 2510
Tributes to Gandhi Ji and all those greats who marched to Dandi in order to protest injustice and protect our nation’s self-esteem.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2022
Sharing my speech from 2019 when the National Salt Satyagraha Memorial in Dandi was dedicated to the nation. https://t.co/x6fd40R35C