وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آبادمیں پرمکھ سوامی مہاراج شتابدی مہوتسو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ پوری دنیا میں سال بھر تک چلنے والی تقریبات کااختتام بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر ،شاہی بھوگ کی میزبانی میں پرمکھ سوامی مہاراج شتابدی مہوتسو کی تقریب کے ساتھ ہو رہا ہے ،جو بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھا کا عالمی صدر دفتر ہے۔ 15 دسمبر 2022 سے شروع ہوکر 15جنوری 2023 کو احمد آباد میں اختتام پذیر ہونے والی ان تقریبات میں فکر کو دعوت دینے والے پویلین اور موضوعاتی نمائشوں کے ساتھ یومیہ تقریبات کا انعقار ہورہا ہے ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا آغاز پرمکھ سوامی مہاراج کی توصیف اور اس یاد گار موقع پر سب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےمقدس اور حوصلہ افزا احساسات اور وراثت پر فخر کے اپنے احساس کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں اس احاطے میں بھارت کے تمام رنگ دیکھے جاسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے تمام سادھوؤں کو اس شاندار کنوینشن کے لئے ان کی ذہنی صلاحیت کو اہمیت دینے کی کوششوں کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم تقریب نہ صرف دنیا کو راغب کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کو تحریک دے گی اور ان پر اثر انداز ہوگی۔انہو ں نے مزید کہا کہ میں سادھوؤ ں اورسنتوں کی اتنے بڑے پیمانے پر اس طر ح کے پروگرام کے بارے میں سوچنے کے لئے ستائش کرتا ہوں ۔پوجیہ پرمکھ سوامی جی مہاراج کو اپنے لئے ایک پتا کی شخصیت قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لوگ اس جاری تقریب کے لئے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آئیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ نے بھی صدسالہ تقریبات منائی ہیں ،جس سے بھارت کی روحانی روایات اور فکر کے لئے لازوال اور آفاقی اہمیت ثابت ہوتی ہے۔ ‘واسودھیوا کٹم بکم ’ کے جذبے کواجاگرکرتے ہوئے ، جسے سوامی مہاراج سمیت بھارت کے عظیم سنتوں نے قائم کیا ہے اور سوامی جی نے اسے اور زیادہ مشتہر کیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ وید سے وویکانند تک کے سفر کا آج اس صدسالہ تقریب میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ بھارت کی گوناگوں مقدس روایات کا یہاں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔’’ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہماری مقدس روایات صرف ثقافت ،عقائد ،اخلاقیات اورنظریات کی تشہیر تک محدود نہیں ہیں بلکہ بھارت کے سادھو سنتوں نے ‘وادھیوا کٹم بکم ’ کے جذبے کو فروغ دے کر پوری دنیا کو یکجا کیا ہے۔
وزیراعظم ،سوامی جی کے ساتھ اپنی رفاقت کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی عزت مآب پرمکھ سوامی مہارا ج جی نظریات سے متاثر رہاں ہوں ، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنی زندگی میں ، میں کبھی ان سے مل سکوں گا ۔ یہ شاید 1981 کی بات ہے کہ جب میری ان سے ایک ست سنگ کے دوران ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے صرف سیوا کے لئے کہا ۔ ان کا ہرلفظ میرے دل پر ثبت ہوگیا۔ ان کا پیغام بہت واضح تھا کہ ہر ایک کی زندگی کا عظیم ترین مقصد سیوا ہونا چاہئے۔ انہو ں نے سوامی جی کے اخلاق کے بارے میں کہا کہ و ہ ہمیشہ سننے والے کی صلاحیت کے مطابق بولتے تھے اور یہی ان کی شخصیت کی عظمت ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہر شخص انہیں ایک مذہبی شخص کے طورپر جانتا ہے لیکن و ہ حقیقی طورپر ایک سماجی مصلح تھے۔ وزیراعظم نے جدید تقاضوں کی وجدانی گرفت اور کسی کے بھی مسائل کو حل کرنے کی ان کی فطری قوت کا بھی ذکر کیا۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ ان کا کلیدی زور سماجی کی بہبود پر تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ عزت مآب پرمکھ سوامی مہاراج جی ایک عظیم مصلح تھے ۔وہ خصوصی اہمیت کے حامل تھے کیونکہ وہ شخص میں اچھائی کودیکھتے تھے اور ان قوتوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے ان کی ہمت افزائی کرتے تھے ۔ انہوں نے ہر اس شخص کی مدد کی ، جو ان کے رابطے میں آیا ۔ میں موربی کے مچھو ڈیم حادثے کے د وران ان کی کوششوںکو نہیں بھلا سکا ۔ وزیراعظم نے ا پنی زندگی کے کئی ایسے مواقع کا ذکر کیا ،جب وہ پوجیہ سوامی جی سے ملنے کے لئے گئے ۔
وزیراعظم نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے جب وہ ، 2002 میں راجکوٹ سے امیدوار تھے ،کہا کہ چناؤ مہم کے دوران انہیں دو سادھووں سے ایک قلم ملا تھا ،جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ پرمکھ سوامی مہاراج نے مجھ سے کہا ہے کہ اپنے نامزدگی کے کاغذات پر اس قلم سے دستخط کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سے کاشی کے انتخابات تک یہ روایت جاری رہی ہے ۔ ایک باپ اور بیٹے کے درمیان تعلقات کے تقدس کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس وقت کو یاد کیا ،جب وہ کچھ میں ایک رضا کار کے طورپر کام کررہے تھےتو پرمکھ سوامی مہاراج جی نے ان کے لئے کھانے کا بندوبست کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے 40 برسوں سے پوجیہ سوامی جی انہیں ہرسال بلاتاخیر کرتا پائجامہ بھیجتے رہے ہیں۔جذبات سے مغلوب وزیراعظم نے کہا کہ یہ روحانی تعلق ہے ، ایک باپ بیٹے کا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پورا یقین تھا کہ پوجیہ سوامی جی ملک کی خدمت کے لئے ان کے ہرقدم پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔
پرمکھ سوامی مہاراج جی سے اپنے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے اس وقت کو یاد کیا جب 1991 میں ڈاکٹر ایم ایم جوشی کی قیادت میں ایکتا یاترا کے دوران جموں پہنچنے کے بعد انہیں پوچھنے والے سوامی مہاراج جی پہلے شخص تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ لال چوک پر قومی پرچم لہرانے کے بعد جیسے ہی میں جموں پہنچا تو پہلی کال جو مجھے ملی وہ پرمکھ سوامی جی مہاراج جی کی تھی جو میری خیریت پوچھ رہے تھے۔’’ وزیراعظم نے اکشر دھام مندر پر دہشت گردانہ حملے کے تاریک وقت کو یاد کرتے ہوئے ایسے ہنگامہ خیز وقت میں پرسکون رہنے کے بارے میں پرمکھ سوامی مہاراج کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحمل پوجیہ سوامی جی کی باطنی روحانی قوت کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ۔
اکشردھام مندر یمنا کے کنارے تعمیر کئے جانے کی پرمکھ سوامی مہاراج کی خواہش کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر اعظم نے مہنت سوامی مہاراج کے وژن کو اجاگرکیا ، جو اس وقت پرمکھ سوامی مہارا ج کے شاگر د تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ لوگ مہنت سوامی مہارا ج کو گرو کے طورپر دیکھتے ہیں ، وزیراعظم انہیں پرمکھ سوامی مہاراج جی کا ایک ہونہارشاگرد سمجھتے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ ان کے ہی وژن اور لگن کا نتیجہ ہے کہ اکشر دھام مندر جمنا کے کنارے پر تعمیر ہوا۔ لاکھوں لو گ جو ہرسال اکشر دھام مندر آتے ہیں وہ اس عظیم عمارت کے ذریعہ بھارت کی ثقافت اورروایات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ‘‘ دنیا کے کسی بھی حصے میں چلے جائیے ، آپ کو پرمکھ سوامی مہاراج جی کے وژن کا نتیجہ نظرآئے گا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے مندر جدید ہوں اور ہماری اقدار کو اجاگر کریں۔ ان جیسی عظیم شخصیتوں اور راما کرشنا مشن نے سنت پرمپرا کی نئی تشریح کی ہے۔ پوجیہ سوامی جی نے سیوا کی روایت قائم کرنے میں ایک بڑا رول ادا کیا ہے جو روحانیت سے کہیں آگے ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ سوامی جی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ایک سنت تیاگ کے علاوہ پوری طرح اہل اور آگاہ ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح سوامی جی نے جامع روحانی تربیت کے لئے ادارہ جاتی نظام قائم کیا ہے ،اس سے آنے والی کئی نسلوں تک قوم کو فائدہ ملتا رہے گا۔ ‘‘ انہوں نے دیو بھگتی (بھگوا ن کی بھگتی ) اوردیش بھگتی میں کبھی کوئی فرق نہیں کیا’’ وزیراعظم نے کہا کہ ان کے لئے جو لوگ دیو بھگتی کے لئے جیتے ہیں اور جو لوگ دیش بھگتی کے لئے جیتے ہیں ، وہ سب ست سنگی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے سنت محدودفرقوں سے بالاتر رہے ہیں اور انہوں نے ‘واسودھیوا کٹم بکم ’ کو مستحکم کرنے اور دنیا کو متحد کرنے کے لئے کام کیا۔
خطبے کا اختتام کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنے ضمیر کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ایسی مقدس اور جدید روایتوں کے ساتھ رہے ہیں ۔ وزیراعظم نے آخر میں کہا کہ آج کی کینہ پرور اور منتقمانہ دنیا میں ، میری خوش قسمتی رہی ہے کہ میں پرمکھ سوامی جی مہاراج اور مہنت سوامی مہاراج جیسے سنتوں کے قریب رہاہوں، جنہوں نے ایک پاکباز ماحول قائم کیا ۔ یہ ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک تھکا ہواشخص برگد کی گھنی چھایا میں بیٹھ جائے ۔وزیراعظم نے آخر میں کہا کہ کسی کو راجسی یا تامسی نہیں بلکہ ساتوِک رہتے ہوئے چلتے رہنا چاہئے ۔
اس موقع پر دیگر شخصیات کے علاوہ گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیند ر پٹیل ، گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیو ورت ، عزت مآب مہنت سوامی مہاراج اور پوجیہ ایشور چرن سوامی موجود تھے۔
پس منظر :
عز ت مآب پرمکھ سوامی مہارا ج جی ایک رہنما اورگرو تھے ،جنہو ں نے بھارت اور پوری دنیا کے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا۔ ایک عظیم روحالی لیڈر کے طورپر ان کا وسیع طورپر احترام کیا جاتا تھا ۔ ان کی زندگی روحانیت اور انسانیت کی خدمت کے لئے وقف تھی۔ بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھا کے لیڈر کے طورپر انہوں نے بے شمار ثقافتی ،سماجی اور روحانی اقدامات کی تحریک دی ،جس سے لاکھوں لوگوں کو سکون اور آرام میسر ہوا۔
پوری دنیا کے لوگ عزت مآب پرمکھ سوامی مہاراج جی کے یوم پیدائش کے صدسالہ سال میں ان کی زندگی اور کام کا جشن منارہی ہے۔ سال بھر تک دنیا بھر میں چلنے والی یہ تقریبات بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھا کے عالمی صدر دفتر بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر ،شاہی بھوگ کی میزبانی میں پرمکھ سوامی مہاراج شتابدی مہوتسو کے ساتھ ختم ہورہی ہیں۔ ایک ماہ تک چلنے والی یہ تقریبات 15دسمبر 2022 تے 15 جنوری 2023 تک احمدآباد میں جاری رہیں گی جس میں روزانہ موضوعاتی نمائشوں اور فکر انگیز پویلینوں کے ذریعہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھا شاستری جی مہاراج کے ذریعہ 1907 میں قائم کی گئی تھی ۔ویدوں کی تعلیمات اور عملی روحانیت کے ستونوں پر قائم بی اے پی ایس آج کے روحانی ،اخلاقی اور سماجی چیلنجوں سے نمٹنے میں بہت آگے تک پہنچ چکی ہے۔ بی اے پی ایس کا مقصد عقیدے کی اقدار ، اتحاد اور بے لوث خدمت کا تحفظ کرنا اور زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی روحانی ،تہذیبی ، جسمانی اور جذباتی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔ یہ عالمی سطح پر اپنی کوششوں کے ذریعہ انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔
Pujya Pramukh Swami Maharaj touched countless lives all over the world with his impeccable service, humility and wisdom. @BAPS https://t.co/rZgqMnOURR
— Narendra Modi (@narendramodi) December 14, 2022
In this programme, I can see every aspect of India’s vibrancy and diversity. I want to appreciate the saints and seers for thinking of a programme of this nature and at such a scale. People from all over the world are coming to pay homage to HH Pramukh Swami Maharaj Ji: PM Modi pic.twitter.com/fVeJCfTxad
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
I have been drawn to the ideals of HH Pramukh Swami Maharaj Ji from my childhood. I never thought that sometime in my life, I would get to meet him. It was perhaps back in 1981 that I met him during a Satsang. He only spoke of Seva: PM @narendramodi pic.twitter.com/Ey7r6cLNdv
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
HH Pramukh Swami Maharaj Ji was a reformist. He was special because he saw good in every person and encouraged them to focus on these strengths. He helped every individual who came in contact with him. I can never forget his efforts during the Machchhu dam disaster in Morbi: PM pic.twitter.com/Q8J64kSfPF
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
In 2002 during the election campaign when I was a candidate from Rajkot I got a pen from two saints saying that Pramukh Swami Maharaj Ji has requested you sign your papers using this pen. From there till Kashi, this practice has continued: PM @narendramodi pic.twitter.com/LfgjNDlYrJ
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
During the Ekta Yatra under Dr. MM Joshi’s leadership we faced a hostile situation on the way to Jammu. The moment I reached Jammu the first call I got was from Pramukh Swami Maharaj Ji, who asked about my wellbeing: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
हमारे संतों ने पूरे विश्व को जोड़ने- वसुधैव कुटुंबकम के शाश्वत भाव को सशक्त किया। pic.twitter.com/cnzhsta9oQ
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
*************
ش ح۔وا ۔ رم
U-13830
Pujya Pramukh Swami Maharaj touched countless lives all over the world with his impeccable service, humility and wisdom. @BAPS https://t.co/rZgqMnOURR
— Narendra Modi (@narendramodi) December 14, 2022
In this programme, I can see every aspect of India's vibrancy and diversity. I want to appreciate the saints and seers for thinking of a programme of this nature and at such a scale. People from all over the world are coming to pay homage to HH Pramukh Swami Maharaj Ji: PM Modi pic.twitter.com/fVeJCfTxad
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
I have been drawn to the ideals of HH Pramukh Swami Maharaj Ji from my childhood. I never thought that sometime in my life, I would get to meet him. It was perhaps back in 1981 that I met him during a Satsang. He only spoke of Seva: PM @narendramodi pic.twitter.com/Ey7r6cLNdv
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
HH Pramukh Swami Maharaj Ji was a reformist. He was special because he saw good in every person and encouraged them to focus on these strengths. He helped every individual who came in contact with him. I can never forget his efforts during the Machchhu dam disaster in Morbi: PM pic.twitter.com/Q8J64kSfPF
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
In 2002 during the election campaign when I was a candidate from Rajkot I got a pen from two saints saying that Pramukh Swami Maharaj Ji has requested you sign your papers using this pen. From there till Kashi, this practice has continued: PM @narendramodi pic.twitter.com/LfgjNDlYrJ
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
During the Ekta Yatra under Dr. MM Joshi's leadership we faced a hostile situation on the way to Jammu. The moment I reached Jammu the first call I got was from Pramukh Swami Maharaj Ji, who asked about my wellbeing: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
हमारे संतों ने पूरे विश्व को जोड़ने- वसुधैव कुटुंबकम के शाश्वत भाव को सशक्त किया। pic.twitter.com/cnzhsta9oQ
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
Go to any part of the world, you will see the outcome of Pramukh Swami Maharaj Ji's vision. He ensured our Temples are modern and they highlight our traditions. Greats like him and the Ramakrishna Mission redefined the Sant Parampara: PM @narendramodi pic.twitter.com/mNOiLUkB0p
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
Pramukh Swami Maharaj Ji believed in Dev Bhakti and Desh Bhakti: PM @narendramodi pic.twitter.com/8Txcs3Jjae
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
पूज्य प्रमुख स्वामी जी ने, समाज के हित के लिए, सबको प्रेरित किया। pic.twitter.com/qrXGF39Dhi
— PMO India (@PMOIndia) December 14, 2022
I am honoured to have attended the Shatabdi Mahotsav of Pujya Pramukh Swami Maharaj. I consider myself blessed to have interacted with him so closely. Shared my memories with him and recalled his outstanding service to humanity. pic.twitter.com/4Dri746KUe
— Narendra Modi (@narendramodi) December 14, 2022
प्रमुख स्वामी महाराज ने समाज सुधार के लिए अमूल्य योगदान दिया। उन्होंने हमेशा इस बात पर जोर दिया कि जीवन का सर्वोच्च लक्ष्य सेवा ही होना चाहिए। pic.twitter.com/y5q83zsGa9
— Narendra Modi (@narendramodi) December 15, 2022
सामान्य समय रहा हो या फिर चुनौती का काल रहा हो, स्वामी जी ने हमेशा समाज के हित में आगे बढ़कर योगदान दिया। pic.twitter.com/b1Hbt729J4
— Narendra Modi (@narendramodi) December 15, 2022
संकट कितना भी बड़ा हो, विपत्ति कितनी भी बड़ी हो, स्वामी जी के लिए मानवीय संवेदनाएं हमेशा सर्वोच्च रहीं।
— Narendra Modi (@narendramodi) December 15, 2022
अक्षरधाम पर आतंकी हमले के बाद जब मैंने स्वामी जी को फोन किया तो उनकी बात सुनकर आश्चर्य में पड़ गया… pic.twitter.com/bG8qQfsYt6
Here are highlights from the Pramukh Swami Maharaj Shatabdi Mahotsav, a memorable programme which took place in Ahmedabad. pic.twitter.com/ttE3ZThH3B
— Narendra Modi (@narendramodi) December 15, 2022