Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ کی صورت حال پر مختلف ریاستوں کےو زیراعلی کے ساتھ بات چیت کی

وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ کی صورت حال پر مختلف ریاستوں کےو زیراعلی کے ساتھ بات چیت کی


 

نئی دہلی، 08اپریل / 2021   

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کووڈ-19 کی صورتحال کے بارے میں مختلف ریاستوں کے وزراء اعلی کے ساتھ بات چیت کی۔ مرکزی وزیرداخلہ نے اس موقع پر کووڈ کے خلاف لڑائی میں حکومت کی طرف سے کی گئی کوششوں کی وضاحت کی ۔ انہوں نے ملک میں ٹیکہ کاری مہم میں پیش رفت کا جائزہ بھی پیش کیا۔ صحت کے مرکزی وزیرنے ملک میں کووڈ کی صورتحال کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی دیا ۔ان ریاستوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جہاں اس وقت کووڈ کے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان ریاستوں میں کووڈ کے معاملوں کی جانچ میں تیزی لائی جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ملک میں ویکسین کی پیداوار اور سپلائی کی تفصیلات کی بھی پوری جانکاری دی۔

 اس موقع پر وزراء اعلی نے اس وائرس کے خلاف لڑائی میں اجتماعی کوششوں میں قیادت کرنے کے لئے وزیراعظم جناب نریندرمودی کاشکریہ ادا کیا۔ وزراء اعلی نے اپنی  اپنی ریاستوں میں کووڈ کی صورتحال میں مکمل جانکاری فراہم کرائی۔میٹنگ میں ویکسین کے ضائع ہونے کے علاوہ دیگر امور پر میں تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وزراء اعلی کے سامنے چند واضح حقائق پیش کئے۔ پہلا تو یہ کہ ملک پہلی  لہر کے عروج کو پار کرگیا ہے او راب پہلے سے کہیں زیادہ معاملے بڑھنے کی شرح ہے۔

 دوسرا  یہ کہ کئی ریاستوں بشمول مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ، پنجاب اور مدھیہ پردیش اور گجرات کے وبا کی پہلی لہر کے عروج کو عبور کرلیا ہے۔ تیسرا اس مرتبہ لوگوں نے بہت زیادہ کیزول یعنی لاپروا ہوگئے ہیں۔ کچھ ریاستوں میں یہاں تک کہ انتظامیہ بھی ۔اس طرح کی صورتحال میں کووڈ کے معاملوں میں تیزی سے اضافے نے مشکلات پیدا کردی ہیں۔

 

 

 

 البتہ وزیراعظم نےاس بات پر زور دیا کہ چیلنجوں کے باوجود ہمارے پاس بہتر وسائل ، بہتر تجربہ اور اب ویکسین بھی ہے۔ سخت محنت کرنے والے ڈاکٹروں ، حفظان صحت کے اسٹاف( عملے) کے ساتھ ساتھ لوگوں کی سرگرم شرکت سے صورتحال کو کافی حد تک قابو کرنے میں مدد ملی ہے اور وہ اب بھی صورتحال کو معمول پر لگانے میں مصروف ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ ہم ٹیسٹ( جانچ) مرض کاپتہ لگانے ، علاج، کووڈ کے مناسب برتاؤ اور کووڈ سے نمٹنے بھرپور طریقے سے توجہ دے رہے ہیں وزیراعظم نے واضح کیا کہ  ہم کو اس وائرس کو قابو میں کرنے کے لئے   اس انسان پر قابو حاصل کرنا جو اس وائر کے حامل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ٹیسٹنگ اور مرض کا پتہ لگانے میں ایک بہت اہم رول ادا کیا ہے۔

 وزیراعظم نے واضح کیا کہ جانچ بہت ضروری ہے تاکہ کمیونٹی میں اس انفکیشن کی حد کا پتہ لگایا  جاسکے۔ اور ان لوگوں کی نشاندہی کی جاسکے۔ جو انفیکشن پھیلا سکتے ہیں۔ یومیہ بنیاد پر کئے جارہے  ٹیسٹ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کئے جانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کا مقصد متاثرہ افراد کی شرح کم کرکے 5 فیصد یا اس سے کم پر لانا ہے۔  اس کام کو انجام دیتے ہوئے ان محصور زون اور علاقوں میں نشان زد جانچ کے علاوہ   توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ جہاں کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

 اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مناسب احتیاطی اقدامات کے نہ کئے جانے سے  ہر واحد متاثرہ کیس دوسروں میں وائرس پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس امر کااظہار کرتے ہوئے کہ ہر ایک  پوزیٹیو شخص میں اس وائرس کو اس صورت میں دوسروں تک منتقل کرنے کے مضمرات پنہاہ ہوتے ہیں جب متاثرہ شخص نے وافر تدار کی  اقدامات سے استفادہ نہ کیا ہو۔ رابطے میں آنے والوں کاپتہ لگانا اور اس کے بعد کی کارروائی پورے سماج میں اس چھوت کو پھیلنے سے روکنے کے معاملے میں ایک از حد اہم سرگرمی ہے۔ اس موضوع پر بھی تبادلہ خیالات کئے گئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر کسی  ایک شخص میں اس وبا کے اثرات ہے تو اس کے 70 فیصد رابطوں کاپتہ لگایا جانا چاہئے ۔ پھر ٹیسٹ کئے جانے چاہئے اور پھر  پہلے 72 گھنٹے کے اندر انہیں الگ تھلگ کردیا جانا چاہئے۔ اسی طرح محصول زون کی حدوں کو بھی واضح کردیئے جانے چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ تھکان کی وجہ سے ہماری کوششوں میں ذرا بھی نرمی نہیں آنی چاہئے۔ انہوں نے محصول زون میں وزارت صحت کے ایس او پی پر کاربن رہنے کے لئےبھی کہا۔ انہوں نے تفصیلی تجزیوں کے ساتھ اموات کے بارے میں جامع ڈاٹا کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ریاستوں سے کہا کہ وہ ہر منگل اور جمعہ کو دہلی کے ایمس کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے وبینار س میں شامل ہو۔

 وزیراعظم نے ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ زیادہ توجہ والے ضلعوں میں 45 سال سے زیادہ کی عمر آبادی والے علاقوں میں 100 فیصد ٹیکہ کاری کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نے جیوتی بابا پھولے کی جینتی اور بابا صاحب امبیڈکر کی سالگرہ تقریبات کے درمیان ٹیکہ کاری فیسٹول پر  زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ  ٹیکہ کاری فیسٹول کے دوران زیادہ سے زیادہ ٹیکہ لگائے جانے کے سلسلے میں کوششیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ 45 سال سے زیادہ کی عمر کے ہر شخص کو ٹیکہ لگوانے میں مدد کریں۔

وزیراعظم نے لاپروائی برتنے کے خلاف خبردار کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ ٹیکہ کاری کے باوجود مناسب احتیاط برتی جانی چاہئے اور ذرا بھی سستی  نہیں برتنی چاہئے۔ انہوں نے دوا بھی ، کڑھائی بھی کے منتر پر زور دیا۔ وزیراعظم نے  کووڈ کے مناسب برتاؤ کے بارے میں بیداری کے   تئیں زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ ر ض

U- 3539