Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے سنت گرو روی داس کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنت گرو روی داس کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر  جناب  مودی نے سنت گرو روی داس پر اپنے خیالات کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  کہا-

‘‘ قابل احترام  سنت گرو روی داس جی کو ان کے یوم پیدائش پر سادر نمن اور وندن ۔ انہوں نے اپنی زندگی معاشرے سے تفریق کے خاتمے کے لیے وقف کر دی۔ خدمت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے سے لبریز ان کے پیغامات معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے۔’’

*********

ش ح ۔ ظ ا۔  ت ع

U. No.6485