وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے ولی عہد کے ماہ ستمبر 2023 میں بھارت کے دورے کے بعد دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انھوں نے مستقبل کے لئے دو طرفہ شراکتداری کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔
رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ انھوں نے دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے اتلاف پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اسرائیل- فلسطین معاملے پر بھارت کے دیرینہ اور اپنے بااصول موقف کو دوہرایا اور متاثرہ لوگوں کے لئے انسانیت کی بنیاد پر امداد جاری رکھنے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔ انھوں نے بحری سلامتی اور جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیر اعظم نے سعودی عرب کو ایکسپو 2030 اور فیفا فٹ بال عالمی کپ 2034 کا میزبان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں بنے رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
*********
س ح، ن ر 26.12.202
U No.2996